----------------------------------
چالیس دن کے اندر موئے زیر ناف نہیں مونڈے تو کیا حکم ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
زیر ناف کے بال کو 40 دن سے زیادہ ہوگیا اور نہ کاٹا تو اس کی وجہ سے نماز میں کوئی خلل ہوگی؟
جواب عنایت فرمائیں
__________💠⚜💠____________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوہاب ⇩*
موئے زیر ناف کی صفائی کی اکثر مدت چالیس دن ہے اس سے تاخیر کرنا مکروہ اور باعث گناہ ہے؛
البتہ اس حالت میں بھی نماز ہو جاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے واضح رہے کہ جتنی نمازیں اس طرح کی حال میں پڑھی گئیں ان کے اعادہ کی ضرورت نہیں
📑جیسا کہ درمختار میں ہے
*💫چالیس دن سے زائد دن تک زیر ناف بال کو صاف نہ کرنا سخت مکروہ اور گناہ ہے۔ افضل یہ ہے کہ ہرجمعہ کو صفائی کرلیں:*
*💫 والأفضل یوم الجمعة وکرہ ترکہ وراء الأربعین أي تحریمًا لقول المجتبی: ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید إھ :*
*📕در مختار مع شامی جلد ۴ کتاب الحظر والاباحۃ مطلب فصل فی البیع صفحہ ۲۶۱*
*واللہ اعلم بالصواب*
__________💠⚜💠____________
*✍🏻از قلم: حضرت علامہ ومولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*
*+918051028089*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ محمد رضا امجدی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ۔*
___________💠⚜💠___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں