زید کسی لڑکی کے ساتھ زنا کیا جس سے لڑکی کو ایک بچہ پیدا ہوا اور وہ بچہ بڑا ہونے کے بعد حافظ قرآن بنا جو کہ شادی کہ بغیر ہوا ۔۔۔تو وہ بچہ کو کیا کہیں گے اور اس کے پیچھے نماز وغیرہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

*🧭السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🧭* 

*📝کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کہ بارے میں*
*کہ زید کسی لڑکی کے ساتھ زنا کیا جس سے لڑکی کو ایک بچہ پیدا ہوا اور وہ بچہ بڑا ہونے کے بعد حافظ قرآن بنا جو کہ شادی کہ بغیر ہوا ۔۔۔تو وہ بچہ کو کیا کہیں گے اور اس کے پیچھے نماز وغیرہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟*

*جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں* 

*🖌️المستفتی صدام حسین مکہ باری ضلع لاتیہار*

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

*🎈وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🎈*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*

*✍️الجواب:-بعون الملک الوھاب👇*
*🗻صورت مسئولہ میں ولدالزنا کی امامت کے متعلق حضور فقیہ العصر حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمدالامجدی رحمہ اللہ تبارک وتعالی عنہ فرماتے ہیں ہے👇*
*" اگر کوئی دوسرا شخص حافظ مذکور سے طہارت ونماز کا علم زیادہ رکھتا ہو تو اس کو امام بنانا مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولی ہے،، اور اگر سب حاضرین سے زیادہ جاننے والا ہوں تو انہیں امام بنانا بلاکراہت جائز ہے،، اگر کوئی دوسری وجہ مانع امامت نہ ہو،،"درمختار"میں ہے👇*
*"کرہ امامۃ عبد او اعرابی وولدالزناء الی قولہ الا ان یکون اعلم القوم"*

*📓فتاوی فیض الرسول،جلداول،صفحہ ۳۰۵،،*

*📖"ھدایہ اول" میں ہے👇*
*"ویکرہ تقدیم ولدالزنا لانہ لیس لہ اب یشفقہ فیغلب علیہ الجھل ولان فی تقدیم ھٰؤلآء تنفیر الجماعۃ فیکرہ وان تقدموا جاز "*

*📘جلداول،کتاب الصلوۃ،باب الامامت، صفحہ ۱۲۲،،*  
*📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌📌*
                  *(((((((نوٹ))))))))👇*
*📐(الحاصل)لہذا کتب فقہ سے روزروشن کی طرح عیاں ہوگیا کہ ولد الزنا کی امامت کراہت تنزیہی ہے جبکہ اس سے طھارت و نماز وغیرہ میں کوئی زیادہ علم رکھتاہو ورنہ بلا کراہت جائز و درست ہے،،اور جو نام ہے اسی نام سے ہی پکارہ جاے قبیح الفاظ کے ذریعہ سے نہ پکارہ جاے کیونکہ اس سے دل شکنی کے باعث حق العبد وعذاب خداوندی میں گرفتار ہونگے، بقول حضور سیدعالم ﷺ👇*
*" المسلم اخوالمسلم لایظلمہ ولا یخذلہ "*
*✒️(ترجمہ) یعنی مسلمان اپنے مسلمان بھائی پر نہ ظلم کرےاور نہ ہی اسے رسوا کرے،،*

*📔المعجم الکبیرللطبرانی" جلد۲۲ " صفحہ ۷۴،،*

*🔖"کنزالعمال" میں ہے👇*
*من اذی مسلما فقد اذانی ومن اذانی فقد اذی اللہ "*
*🖋️(ترجمہ) یعنی جس نے کسی مسلمان کو بلا وجہ شرعی ایذادی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اللہ رب العزت کو ایذادی،،"*

*📒جلد۱۶ ،صفحہ ۱۰،،*

*🏷️" ترمذی شریف" میں ہے👇*
*" لیس المؤمن بالطعان ولااللعان ولاالفاحش ولاالبذی "*
*🖊️(ترجمہ)یعنی مسلمان لعن وطعن کرنےوالا،فسق گو اور بیہودہ گو نہیں ہوتا،،*
*📗جلددوم "صفحہ ۱۸ ،،*

*📌اور "کنزالعمال"میں ہے 👇*
*" کماتدین تدان "*
*✏️یعنی جیساتو دوسرے کے ساتھ کرےگا ویساہی اللہ رب العزت تیرے ساتھ کرےگا،،*
*📙جلد ۱۵، صفحہ ۷۷۲،،*

*🎐اعلحضرت الشاہ امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں👇*
*"کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی ایذاء دیناحرام ہےاھ"*
*📚فتاوی رضویہ "جلدسوم"صفحہ ۲۱۷،،*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۳/صفرالمظفر ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱/اکتوبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے