(ماہ رضاکے موقع پر ایمان افروز واقعات)
*اعلٰی حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز لکھتے ہیں:*
(١)"حضرت مولٰی نے حضور مولی الکل سید الرسل صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کنارِ اقدس میں پرورش پائی،حضو رکی گود میں ہوش سنبھالا،آنکھ کھلتے ہی محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا جمال جہاں آراء دیکھا،حضور ہی کی باتیں سنیں،عادتیں سیکھیں،صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہ بارك وسلم۔تو جب سے اس جناب عرفان مآب کو ہوش آیا قطعًایقینًارب عزوجل کو ایك ہی جانا،ایك ہی مانا۔ہر گزہرگزبتوں کی نجاست سے اس کا دامن پاك کبھی آلودہ نہ ہوا۔اسی لئے لقب کریم "کرم الله تعالٰی وجہہ "ملا۔ذٰلك فضل الله یؤتیہ من یشاء"
(٢)"عامر بن ربیعہ رضی الله تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:مجھ سے زید بن عمرو نے کہا میں اپنی قوم کامخالف اوردین ابراہیم واسماعیل کا تابع ہوا، وہ دونوں بتوں کو نہ پوجتے اوراس قبلہ کی طرف نماز پڑھتے تھے،میں اولاد اسماعیل سے ایك نبی کے انتظار میں ہوں مگر میرے خیال میں اس کا زمانہ نہ پاؤں گا میں اس پرایمان لاتاہوں،میں اس کی تصدیق کرتاہوں،میں گواہی دیتاہوں کہ وہ نبی ہے،اے عامر! اگر تمہاری عمر وفاکرے تو انہیں میرا سلام پہنچانا۔عامر فرماتے ہیں:جب میں نے حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے زید کا یہ قصہ بیان کیا حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم نے ان کے سلام کا جواب دیا اوران کے حق میں دعائے رحمت فرمائی اورارشادفرمایا:میں نے اسے دیکھا کہ جنت میں دامن کشاں سیر کررہاہے۔"
(رواہ ابن سعد والفاکھی عنہ رضی الله تعالٰی عنہ.(اس کو ابن سعد اورفاکہی نے عامر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا)
(رسالہ:تنزیہ المکانۃ الحیدریہ عن وصمۃ عھدالجاھلیہ،ص:439/فتاویٰ رضویہ:28،تخریج شدہ)
*محمد اسلم رضا قادری اشفاقی*
رکن سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ
باسنی ناگور شریف۔
٢٢صفرالمظفر١٤٤٢ھ
10اکتوبر2020
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں