Header Ads

خارج نماز درود ابراہیمی پڑھنا کیسا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------
خارج نماز درود ابراہیمی پڑھنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
درود ابراہیمی نماز کے علاوہ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں بتایا جائے حوالہ کے ساتھ
*سائل: محمد اکبر علی باتھ سیتا مڑھی*
___________❣⚜❣__________

*و علیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللهم ھدایت الحق والصواب ⇩*  

درود براہیمی 
یہ درود تمام درود کےصیغوں سے افضل ہے کیونکہ اس درود کے الفاظ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے فر مودہ ہیں اس لئے اس درود پاک کو نماز کے علاوہ کثرت سے پڑھنا دینی و دنیاوی فیوض و بر کات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اللہ کی رحمت و خوشنودی حاصل ہوتی ہے دنیا کہ تمام کا موں میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور قدم قدم پر اللہ کی مدد شامل حال رہتی ہے حاجات پوری ہوجاتی ہے حضور کی شفاعت واجب ہو جاتی ہے رزق کی تنگی دور ہو جاتی ہے مال و اسباب میں برکت پیدا ہوتی ہے خاتمہ بالایمان نصیب ہوتا ہے اس کے علاوہ آخرت کی زندگی سے متعلقہ تمام منازل آسان ہو جاتی ہیں 
اور اس درود پاک کو معمول سے پڑھنے والا جنت میں جائے گا *( 📓بحوالہ فریدی مجموعئہ وظائف ص ۲۱۶ )*

❣درود براہیمی کی سند بخاری شریف کی روایت ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی نے کہا ہے کہ ہم کعب بن عجرہ سے ملے انھوں نے کہا کہ کیا میں تمہیں حضور کی حدیث سناؤں ہم نے کہا فر مائی ئے تو پھر انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ ہم نے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے التجا کی کہ یا رسول اللہ آپ پر درود بھیجنا تو ہم کو معلوم ہو چکا ہے
مگر ہم درود کس طرح بھیجیں تو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فر مایا کہ ان الفاظ میں مجھ پر درود بھیجو 
*( 📘بخاری شریف )*
 
💫مذکورہ حدیث شریف میں مطلق درود شریف بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے اسکو مقید نہیں کرسکتے اس لئے حالت نماز اور غیر نماز دونوں میں یہ درود پڑھنا جائز ہی نہیں بلکہ بہتر ہے 
درود براہیمی کے تعلق سے سیدی اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے
*(📙 فتاوی رضویہ شریف جلد ثالث ص ۶۲ قدیم )*
میں ارشاد فر ماتے ہیں ہیں کہ سب درودوں سے افضل درود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل یعنی نماز میں مقرر کیا گیا ہے درود شریف راہ چلتے بھی پڑھنے کی اجازت ہے جہاں نجاست پڑی ہے وہاں رک جائے اور بہتر یہ ہے کہ ایک وقت معین کرکے ایک عدد مقرر کرلے اس قدر با وضو دو زانو ادب کے ساتھ مدینہ طیبہ کے طرف منھ کرکے روزانہ عرض کیا کرئے جس کی مقدار سو بار سے کم نہ ہو 
*( 📕فتاوی رضویہ شریف جلد ثالث ص 62 )*

💌سیدی اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے درود براہیمی کو نماز کے علاوہ بھی پڑھنے کا حکم فر مایا ہے اس لئے بلاشبہ نماز و خارج نماز دونوں میں یہ درود شریف پڑھنا جائز ہے 

♻اب یہ سوال کے تفسیر نعیمی سورہ کہف میں درود ابراہیمی کو خارج نماز میں پڑھنا ناجائز قرار دیا ہے  
یہ کتابت کی غلطی ہے یا پھر مصنف علیہ الرحمہ کا تسامح ہے اسلئے کہ حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الر حمہ جیسے متبحر عالم و فقیہ سے کیسے ممکن ہے کہ وہ مسئلہ تحریر فر مائیں جو کسی فقیہ محدث مفسر نے اپنی کتابوں میں ذکر نہیں فر مایا ہو بلکہ اس کے خلاف سب جواز کے قائل ہوں یقینا یہ کتابت کی غلطی ہے جیسے میرے کچھ احباب سند کے طور پر پیش کر رہئے ہیں اس سے پر ہیز کرنے کی ضرورت ہے اللہ تعالی بطفیل مصطفی علیہ التحیتہ و الثناء ہمیں اور آپ کو حق کو قبول کرنے کی توفیق عطاء فرمائیے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

*واللہ اعلم بالصواب*
__________💠⚜💠____________

*✍🏻شرف قلم: حضرت علامہ مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف مقام ہر پوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
*+919470258177*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مفتی سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب حق و صواب: سید نظر عالم سجادہ نشیں خانقاہ رضویہ واعظیہ سادات پور سیوان بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صواب و صحیح والمجیب مصیب و نجیح: فقط محمد عمر علی قادری غفرلہ اسلامپور خادم التدریس مدرسہ بحرالعلوم قادریہ باتھ اصلی ضلع سیتامڑھی بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے