Header Ads

لاک ڈاؤن میں نماز عید کا شرعی حکم

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚لاک ڈاؤن میں نماز عید کا شرعی حکم؟📚*
*☆☆☆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ☆☆☆*

*‭‮‭‮اَلسَّـلَامُ عٙلَـیْـکُمْ وٙرٙحـْمٙـةُاللّٰـهِ وٙبٙـرٙکٙاتُه*

آجکل ایک سوال آرہا ہے کہ کیا عید کی نماز گھر پہ پڑھ سکتے ہیں 
کچھ لوگ عید گاہ میں پڑھ لیں باقی دس پانچ آدمی الگ الگ گھر پہ جماعت کرلیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟ 

      *سائل : عباس علی، پونا*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب ؛↓↓↓*
عیدین کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ انہیں پر جن پر جمعہ واجب ہے اور اس کی ادا کی وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے لیے ہیں

*🖌️صرف اتنا فرق ہے کہ؛_______↓↓↓*
❶جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت، اگر جمعہ میں خطبہ نہ پڑھا تو جمعہ نہ ہوا اور اس میں نہ پڑھا تو نماز ہوگئی مگر برا کیا۔
❷ دوسرا فرق یہ ہے کہ جمعہ کا خطبہ قبل نماز ہے اور عیدین کا بعد نماز، اگر پہلے پڑھ لیا تو برا کیا، مگر نماز ہوگئی لوٹائی نہیں جائے گی اور خطبہ کا بھی اعادہ نہیں اور عیدین میں نہ اذان ہے نہ اقامت صرف دو بار اتنا کہنے کی اجازت ہے۔ *” الصلوٰۃ جامعة “*
*(📚 بہار شریعت حصہ چہارم )*

*🔐موجودہ صورتحال میں؛____↓↓↓*
لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے
اس لئے لوگ مجبور ہیں اس وجہ سے ان پر نماز جمعہ وعیدین فرض نہیں- کہ بادشاہ یا چور وغیرہ کسی ظالم کا خوف نہ ہونا، یہ جمعہ وعیدین کےلئے شرط ہے۔
*(📚 ھکذا بہارشریعت حصہ چہارم)*

اب لوگوں کا یہ سوال کرنا کہ گھر میں پڑھ لیں معلوم ہونا چاہئے کہ *” مصر یا فنائےمصر“* کا ہونا بھی شرط ہے دیہات وغیرہ میں جمعہ وعیدین کی نماز نہیں ہوگی۔

*[📖 جیساکہ حضور اعلٰی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ؛👇🏾*
جمعہ وعیدین دیہات میں ناجائز ہے اور ان کا پڑھنا گناہ مگر جاہل عوام اگر پڑھتے ہوں تو انہیں منع کرنے کی ضرورت نہیں کہ عوام جس طرح اللہ ورسول کا نام لے لیں غنیمت
*(📚 کما فی البحرالرائق والدرالمختار والحدیقۃ الندیة وغیرھا۔)*
*(📚 فتاویٰ رضویہ قدیم جلد سوم ص ٧١٩)*

*🕋 اگر شہر میں ہوں تو بھی گھر میں عیدین کی نماز نہیں ہوسکتی*

🔖اس لئےکہ دواہم شرطیں نہیں پائی جائینگی
*❶ایک تو اذن عام یہ شرط موجودہ صورتحال میں اور بھی مشکل گھر میں مزید*

*❷دوم:- جمعہ وعیدین کی نماز ہر کوئی نہیں قائم کرسکتا*

[📖 جیساکہ حضور اعلٰی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ؛👇🏾
*” جمعہ وعیدین کی امامت پنجگانہ کی امامت سے بہت خاص ہے امامت پنجگانہ میں صرف اتنا ضرور ہے کہ امام کی طہارت ونماز صحیح ہو قرآن عظیم صحیح پڑھتاہو بدمزہب نہ ہو فاسق معلن نہ ہو پھر جو کوئی پڑھا دے گا نماز بلاخلل ہو جائےگی“*

*📍بخلاف ؛___________↓↓↓*
نماز جمعہ وعیدین کہ ان کے لئے شرط ہے کہ امام خود سلطان اسلام ہو یا اس کا ماذون اور جہاں یہ نہ ہوں تو بضرورت جسے عام مسلمانوں نے جمعہ وعیدین کا امام مقرر کیا ہو *(📚 کمافی الدرمختار وغیرہ )* 

دوسرا شخص اگرچہ کیساہی عالم وصالح ہو ان نمازوں کی امامت نہیں کرسکتا اگر کرےگا نماز نہ ہوگی۔
*(📚 فتاویٰ رضویہ قدیم جلد سوم ص ٨٠١)*

جہاں اسلامی سلطنت نہ ہو وہاں جو سب سے بڑا فقیہ سنی صحیح العقیدہ ہو،احکام شرعیہ جاری کرنے میں سلطان اسلام کے قائم مقام ہے لہذا وہی جمعہ وعیدین قائم کرے بغیر اس کے اجازت کے نہیں ہوسکتا اور یہ بھی نہ ہو تو عام لوگ جس کو امام بنائیں، عالم کے ہوتے ہوئے عوام بطور خود کسی کو امام نہیں بناسکتے نہ یہ ہوسکتاہے کہ دوچار شخص کسی کو امام مقرر کرلیں ایسا جمعہ کہیں سےثابت نہیں۔
*(📚 بہار شریعت حصہ چہارم )*

*📝خلاصہ ؛___________↓↓↓*
ان شرائط کےنہ پائے جانے کے سبب نمازعید گھروں میں ہرگز ہرگزنہ ہوگی۔

*🔒اگر لاک ڈاؤن کھل گیا پھر تو کوئی بات نہیں🔓*

*ورنہ ؛___________↓↓↓*
جس طرح چند لوگ نمازجمعہ میں شریک ہوکر جمعہ پڑھتے ہیں اور باقی لوگ حکومت کے خوف سے مسجد تک نہیں آتے اسی طرح عید کی بھی نماز پڑھی جائے گی۔

موجودہ صورتحال کے سبب نماز عید کے بارے میں مسلمان معذور ہیں نماز عید ان کے ذمہ سے ساقط ہے کچھ نا اھل اور بدمذہبوں کی غلط مسئلہ بیانی جو نیٹ پر عام ہے اس سے اجتناب کریں اور ان کی تحریر پر ہرگز ہرگز عمل نہ کریں۔

     *واللہ تعالی اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت حضــرت  عــلامــــه و مولانا محمد ابراہیم  خان امجدی قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ 📞 7276556912*
*خطیب و امام؛ غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے