کیا حضور غوث پاک رضی اللّٰه عنہ کی نیاز گیارہویں تاریخ سے پہلے یا بعد میں بھی دلا سکتے ہیں

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کیا حضور غوث پاک رضی اللّٰه عنہ کی نیاز گیارہویں تاریخ سے پہلے یا بعد میں بھی دلا سکتے ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے کہ ماہ ربیع الثانی میں گیارہ 11 تاریخ سے پہلے نیاز غوث کر سکتے ہیں یا نہیں اگر کر سکتے ہیں تو پھر سب لوگ 11 تاریخ کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟ 
مدلل و مفصل جواب سے نوازیں عین نوازش ہوگی
*سائل: جابر رضا رامپوری*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*

*اللّٰھم ہدایة الحق والصواب*
حضور محبوب سبحانی شہباز لامکانی عالم ربانی پیرپیراں میرمیراں دستگیر بیکساں سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ودیگر بزرگان دین کی نذر ونیاز کسی بھی دن کسی بھی مہینے میں دلانا جائز ومستحسن وباعث سعادت ہے دن تاریخ کی تخصیص عرفی ہے
*نہ کہ شرعی*
فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہےکہ 
گیارہویں ربیع الآخر کوحضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز دلانا اس لئے زیادہ مناسب ہے کہ عامۃ المسلمین کے عرف کے مطابق ہے ویسے تواولیاء و بزرگانِ دین کے نام سے نذر ونیاز دلانا ہردن جائز ومستحسن وباعث سعادت خواہ کسی تاریخ اوردن کی تخصیص ہو یانہ ہو 

بلکہ ____.!!! 

کسی خصوصیت کےسبب ایک تاریخ کاتعین جب کہ اسےشرعاواجب نہ جانےمضائقہ نہیں 
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم پیر جمرات کو نفل روزہ رکھتے تھے مگر اس سے کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ اگر اتوار منگل کو روزہ رکھتے تو نہ ہوتا نہ یہ سمجھتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے پیر جمعرات کا روزہ واجب سمجھا
جیساکہ مشکوٰۃ شریف حضرت عآئشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مروی ہے 
*عن عآئشۃ قالت کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم یصوم الاثنین والخمیس رواہ الترمذی والنسآئی*
*(📒ج 1ص 180)*
چار چھ سطر بعد فتاویٰ مذکور میں ہے کہ 
گیارہ ربیع الآخرکوحضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےنام نیاز دلاناتخصیص ہے لیکن عرفی ہے *نہ کہ شرعی* کہ دوسری تاریخ مثلاً سترہ اٹھارہ وغیرہ کوفاتحہ دلانا ناجائز ہے 

لہٰذا _____.!!! 

خاص گیارہویں تاریخ کاہوناشرعا ضروری نہیں اورجو شرعاً ضروری جانے محض غلطی پر ہے
*(📗ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد 4ص 224 )*
*(📘اور فتاویٰ امجدیہ جلد 1ص 354پر ہے )*
*(📕فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول کتاب الایمان والنذور صفحہ 654 )*
اس تفصیل سے بخوبی واضح ہوگیا کہ 
اگر کوئی گیارہویں ربیع الآخر سے پہلے یا گیارہویں ربیع الآخرکے بعد جب بھی جس دن بھی جس مہینے میں بھی حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز دلائے گا فاتحہ ہوجائے گی 
رہا گیارہویں ربیع الآخرکی تاریخ کے انتظار کاسوال تو چونکہ عامۃ المسلمین اور بزرگانِ دین مذکورہ تاریخ میں سرکار بڑے پیر دستگیر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نیاز دلاتے آئے ہیں تو اس یاد کوباقی رکھنے کے لئے اس تاریخ میں عشاق فاتحہ دلاتے ہیں اور دلاتے رہیں گے ان شاءاللہ

*واللہ اعلم و رسولہ*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔*
*+919838501782*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد شہروز عالم رضوی اکرمی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے