-----------------------------------------------------------
*📚کافر و مرتد کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ مسلمان کے قبرستان میں کسی کافر ومشرک یا قادیانی عیسائی وغیرہ کو دفن کرنا از روئے شرع کیساہے؟
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
*سائل: محمد ابو زیدپٹنہ بہار*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*
*الجواب :* کسی مسلمان کے قبرستان میں بدمذہب ہندو وہابی دیوبندی قادیانی عیسائ وغیرہ کو دفن کرنا جائز نہیں
📃جیساکہ حضور مفتئ اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی محمد وقارالدین قادری رضوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کافر و مرتد میں سے کسی مردے کو مسلمان کے قبرستان میں دفن کرنا ناجائز ہے "اھ
*(📙وقار الفتاویٰ ج 2 ص 381 جنازہ کا بیان )*
*(📒 اسی طرح فتاویٰ علیمیہ ج 1 جنازہ کا بیان ص 315 پرہے)*
📌خیال رہے جہاں پر مسلم و مرتد سب کو دفن کرنے کا رواج زمانہ دراز سے چل رہا ہو تو وہاں روک تھام ،ممانعت پر شدید فتنہ کا اندیشہ ہے ایسی جگہوں پر منع نہ کریں لیکن سنی صحیح العقیدہ مسلمان کیلٸے لازم و ضروری ہیکہ مرتد و کافر کے جنازے کفن ، دفن میں ساتھ نہ دیں اور دل سے بُرا جانیں اندیشہ فتنہ کے سبب بیچارے مسلمان معذور ہیں ان پر کوٸی مواخذہ نہیں
*واللہ تعالیٰ اعلم*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا۔*
*+916287118487*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری صاحب قبلہ۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں