-----------------------------------------
*📚میز و کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھانا کیسا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میز اور کرسی پر بیٹھ کر کھانا
کھانا کیسا جواب عنایت فرمائیں
جزاک اللہ خیرا
*سائل: حافظ انور علی رضوی*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*الجواب :* میز کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھانا جائز تو ہے مگر خلاف سنت ہے کہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم کی عادت کریمہ بھی زمین پر دستر خوان بچھاکر کھانا تناول فرمانا تھی اور یہی افضل و احسن طریقہ ہے لہٰذا مسلمانوں کو اپنا ہر کام سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق ہی کرنا چاہیے -
📑جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
" عادت کریمہ زمین پر دستر خوان بچھاکر کھانا تناول فرمانا تھی اور یہی افضل ہے
*" اخرج الامام احمد فی کتاب الزھد عن الحسن مرسلا والبزار نحوہ عن ابن ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا اتی بطعام وضعہ علی الأرض - و اخرج الدیلمی فی مسند الفردوس عنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یرفعہ الی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صنعھا علی الحضیض ثم قال انما انا عبد اٰکل کما یأکل العبد و اشرب کما یشرب العبد و اخرج الدارمی والحاکم و صححہ و اقروہ عن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذ وضع الطعام فاخلعوا نعالکم فانہ اروح لاقدامکم و اخرجہ ابو یعلیٰ بمعناہ و زادو ھو السنۃ " اھ*
*(📕ج:21/ص:629/630/ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)*
اور
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں
" مسلمانوں کے کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ فرش وغیرہ پر بیٹھکر کھانا کھاتے ہیں میز کرسی پر کھانا نصاریٰ کا طریقہ ہے اس سے اجتناب (بچنا) چاہئے بلکہ مسلمانوں کو ہر کام سلف صالحین کے طریقہ پر کرنا چاہئے غیروں کے طریقہ کو ہرگز اختیار نہ کرنا چاہئے " اھ
*(📗ح:16/ص:381/ کھانے کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)*
*(📘اور ایسا ہی فتاوی افریقہ ص:41/ مکتبہ نوریہ رضویہ گُلبرگ اے فیصل آباد / میں ہے )*
لیکن اب اس زمانہ میں کرسی پر کھانا نصاریٰ کا طریقہ نہ رہا اب تو ہر قوم و برادری کے لوگ کرسی پر کھاتے اور کھلاتے ہیں اس لئے اب یہ نصاریٰ کے ساتھ خاص نہ رہا اس لئے میز و کرسی پر کھانے اور کھلانے میں کوئی حرج نہیں -
*واللہ تعالیٰ اعلم*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+919756464316*
*✅صح الجواب: شہزادۂ حضور فقیہ ملت حضرت مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی مرکز تربیت افتاء اوجھا گنج ضلع بستی۔*
*✅الجواب صحیح و صواب: حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بہار۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں