« احــکامِ شــریعت »
--------------------------------------------
لون پر پیسہ لینا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا لون پر بینک سے پیسہ اٹھا نا جائز ہے مع حوالہ جواب دیکر عند اللہ ماجور ہوں۔*
*سائل: محمد سجاد حیدر مسکن دربھنگہ بہار۔*
__________💠⚜💠____________
*📝الجواب بعون الملک الوھاب :*
*بینک اگر مسلمان کا ہے یا غیر مسلم کا مشترکہ ہے تو ایسےبینک سے سود دینے کی شرط پر قرض لینا حرام اور سود دینے والا بھی لینے والے کے مثل گنہگار ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پر لعنت فرمائی ہے :*
*🎨جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرمایا لعن رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم آکل الرباء وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ھم سواء یعنی سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے سود لینے والوں سود دینے والوں سودی دستاویز لکھنے والوں اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا کہ وہ سب گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔*
*⚜اور بینک یہاں کے خالص جبکہ کافروں کا ہے تو اگرچہ ایسے بینک سے زائد رقم دینے کی شرط پر دکان وغیرہ کے لیے روپیہ لانا شرعاسود نہیں کہ یہاں کے کفار حربی ہیں اور مسلمان وحربی کے درمیان سود نہیں*
*🎗جیسا کہ حدیث میں ہے لاربا بین المسلم والحربی فی دارالحرب*
*📚مسلم شریف*
*البتہ جبکہ مسلمان کو نفع زیادہ ہو اور نقصان کم تو بینک سے لون پر قرض لینا جائز ہے*
*مگر ایسے بینک سے بھی بلا ضرورت شدیدہ کا قرض لانا اور انہیں نفع دینا منع ہے :*
*📚فتاویٰ برکاتیہ صفحہ ۲۰۹*
*واللہ اعلم بالصواب*
__________💠⚜💠____________
*✍🏻ازقـــــلــم: حضرت ومولانا فقیر قادری محمد عمر رضا خان مسعودی صاحـب قبلہ مدظلہ العـالیٰ والنورانی دارالعلوم ظفرالاسلام لوکاہی بازار (نیپال)*
*رابطـــہ 📞9532836313*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الفیض سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مولانا مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی پورنیا بہار۔*
*✅ الجواب صحیح المجیب نجیح: حضرت علامہ مولانا محمد صادق رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی پٹنہ بہار۔*
___________💠⚜💠___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں