Header Ads

زوجین میں نااتفاقی ہو تو خلع کرسکتے ہیں یا نہیں؟

 « احــکامِ شــریعت » 
------------------------------------
زوجین میں نااتفاقی ہو تو خلع کرسکتے ہیں یا نہیں؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین کہ ہندہ کی شادی زید سے تقریباً چار سال پہلے ہوئی تھی اور ہندہ اب خلع کا مطالبہ کر رہی ہے وجہ دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ شوہر کے ناجائز تعلقات دوسری سے ہے اور وہ غیر ہے
مزید حق زوجیت بھی ادا نہیں کرتا ہے بایں طور کہ بیوی سے ہفتہ میں پانچ یا چھ روز غائب رہتا ہے
حاصل کلام یہ ہے کہ ہندہ اپنے ماں باپ سے کہتی ہے کہ اگر تم مجھے جبرا بھیجیں گے تو میں جان دے دونگی
کیا اس صورت میں عورت کے ماں باپ یا عورت خلع لے سکتے ہیں بینوا وتوجروا
*المستفتی: محمد الطاف قادری شہر احمد نگر مہاراشٹر*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*
*اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ :*
صورت مستفسرہ میں زید و ہندہ کے گھر والے ان میں صلح صفائی کی کوشش کریں مرد و عورت دونوں کی طرف سے پنچ مقرر کیا جائے جو ان کے درمیان صلح صفائی کروادے لیکن اگر اس کے باوجود آپس میں نہ بنے اور یہ اندیشہ ہو کہ احکام شرعیہ کی پابندی نہ کرسکیں گے تو خلع میں کوئی مضائقہ نہیں 

*کما قال اللہ تعالیٰ؛ وَ لَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَيْتُمُوْهُنَّ شَيْـًٔا اِلَّاۤ اَنْ يَّخَافَاۤ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَاللّٰهِؕ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَاحُدُوْدَ اللّٰهِۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَافِيْمَا افْتَدَتْ بِهٖؕ تِلْكَ حُدُوْدُاللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَاۚ وَ مَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَاللّٰهِ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ*
(📗سورہ بقرہ 229)

📃جیسا کہ ردالمحتار میں ہے
*وَفِي الْقُهُسْتَانِيِّ عَنْ شَرْحِ الطَّحَاوِيِّ: السُّنَّةُ إذَا وَقَعَ بَيْنَ الزَّوْجَيْنِ اخْتِلَافٌ أَنْ يَجْتَمِعَ أَهْلُهُمَا لِيُصْلِحُوا بَيْنَهُمَا، فَإِنْ لَمْ يَصْطَلِحَا جَازَ الطَّلَاقُ وَالْخُلْعُ. اھ.*
*(📚الدرالمختار‘ و’ردالمحتار‘،کتاب الطلاق، باب الخلع، ج٣ ،ص ٤٤١ دار الفکر بیروت)*

*ھذا ما ظہرلی واللہ سبحٰنہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد منظر رضا نوری اکرمی نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم رضویہ قادریہ سمستپورا مشرکھ چھپرہ بہار۔*
*+919108131135*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: ابوحنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے