_________________________
ابوالحسن محمد شعیب خان
2 فروری 2020
_________________________
امام اہل سنت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
ردالمحتار میں ہے :
*منبرہ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم کان ثلث درج غیر المسماۃ بالمستراح۔*
حضور صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم کے مقدس منبر کے تین زینے اس تخت کے علاوہ تھے جس پر بیٹھا جاتا ہے۔
(ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/۶۰۸)
حضور سید عالم صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم درجہ بالا پر خطبہ فرمایا کرتے ، صدیق رضی ﷲ تعالی عنہ نے دوسرے پر پڑھا، فاروق رضی ﷲ تعالی عنہ نے تیسرے پر ، جب زمانہ ذوالنورین رضی ﷲ تعالی عنہ کا آیا ،پھر اول پر خطبہ فرمایا، سبب پوچھا گیا، فرمایا :اگر دوسرے پر پڑھتا لوگ گمان کرتے کہ میں صدیق کا ہمسر ہوں اور تیسرے پر توہم ہو تا کہ فاروق کے برابر ہوں ۔
لہذا وہاں پڑھا جہاں یہ احتمال متصور ہی نہیں اصل سنت اول درجہ پر قیام ہے۔
*وما فعلہ الصدیق فکان تأدبامنہ مع رسول ﷲ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم ومافعل الفاروق فکان تأدبامع الصدیق رضی ﷲ تعالی عنھما۔*
حضرت صدیق اکبر رضی ﷲ تعالی عنہ نے حضور صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم کے ادب کی بنا پر ایسا کیا اور حضرت فاروق اعظم رضی ﷲ تعالی عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ تعالی عنہ کے ادب کی خاطر ۔
وﷲ تعالی اعلم
*(فتاوی رضویہ جلد 8 صفحہ 341 اپلیکیشن)*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں