مبسملا وحامدا::ومسلما و مسلما
دو صدیوں کا سب سے بڑا جھوٹ
حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی قدس سرہ العزیز کی خدمت میں ایک سائل نے تقویۃ الایمان کی صرف بحث شفاعت کی عبارتیں پیش کیں۔
علامہ ممدوح نے اسماعیل دہلوی سے چند سوالات کئے۔ان سوالات کا مجموعہ"تقریر اعتراضات بر تقویۃ الایمان"کے نام سے موسوم ہے۔اسماعیل دہلوی نے اس کے جواب میں رسالہ یک روزی لکھا۔جس میں امکان کذب اور امکان نظیر کا قول کیا۔کذب و نظیر کے صرف امکان ذاتی وامکان عقلی کا قول کیا۔امکان وقوعی کا صریح انکار کیا۔
حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی کے پاس بحث شفاعت کی عبارت اور رسالہ یک روزی تھا۔آپ نے چند کفریات کے سبب اسماعیل دہلوی کو کافر فقہی قرار دیا۔اس وقت تقویۃ الایمان شائع بھی نہیں ہوئی تھی۔نہ ہی تحقیق الفتوی میں دہلوی کی دیگر عبارتوں کا ذکر ہے۔
امام احمد رضا قادری کے پاس دہلوی کی ساری قابل اعتراض عبارتیں پہنچیں۔آپ نے صرف الکوکبۃ الشہابیہ میں ستر وجوہ سے دہلوی کو کافر فقہی قرار دیا۔سل السیوف الہندیہ میں متعدد وجوہ کا ذکر فرما کر کافر فقہی تسلیم کیا۔الاستمداد میں وہابیہ اور دیابنہ کے دو سو تیس کفریات کا ذکر فرمایا,جن میں سے اکثر اسماعیل دہلوی کے کفریات ہیں۔
بالفرض اگر علامہ خیر آبادی نے دس کفریات کے سبب دہلوی کو کافر فقہی کہا تو امام احمد رضا نے دہلوی کو سو سے زائد کفریات کے سبب کافر فقہی کہا۔
اس طرح امام احمد رضا نے دہلوی کو زیادہ کفریات والا کافر فقہی قرار دیا۔تحقیق الفتوی میں وہ چند کفریات والا کافر ہے۔
دونوں محققین نے جن کفریات کو شمار کرایا ہے۔ان کو شمار کرنا بہت مشکل نہیں۔ان سب کی اجمالی فہرست تیار کی جا سکتی ہے۔
یہ بات بالکل سچ ہے کہ دس آدمیوں کا قاتل سو آدمیوں کے قاتل کے برابر نہیں۔دس جرائم کا مجرم سو جرائم کے مجرم کے برابر نہیں۔
یقینا سو انسانوں کا قاتل دس انسانوں کے قاتل سے بڑا مجرم ہے۔اسی طرح اعلی حضرت نے اسماعیل دہلوی کو بڑا مجرم بتایا۔
امام احمد رضا قادری تحقیق الفتوی میں اسماعیل دہلوی کے بیان کردہ جرائم سے زیادہ جرائم ثابت فرما رہے ہیں اور تحقیق الفتوی میں جتنے جرائم کا مجرم دہلوی کو مانا گیا ہے۔اس سے بڑا مجرم بتا رہے ہیں,پھر بھی کہا جاتا ہے کہ اعلی حضرت نے علامہ خیرآبادی کی مخالفت کی۔
تحقیق الفتوی میں اسماعیل دہلوی کے بیان کردہ جرائم کو اعلی حضرت مانتے ہیں۔اب مخالفت کہاں رہی۔
اعلی حضرت تو یہ فرما رہے ہیں کہ دہلوی کے جرائم اس سے بھی زیادہ ہیں جتنے جرائم تحقیق الفتوی میں بیان ہوئے۔
علامہ خیر آبادی کو اسماعیل دہلوی کی ساری کتابیں موصول نہیں ہوئیں۔اعلی حضرت کو دہلوی کی کتابیں موصول ہوئیں۔
اعلی حضرت اسماعیل دہلوی کو بڑا مجرم مانتے ہیں,پھر بھی لوگ کہتے ہیں کہ امام احمد رضا نے علامہ خیرآبادی کی مخالفت کی۔
بریں عقل و دانش بباید گریست
مذہبی دنیا میں انیسویں اور بیسویں صدی کا یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
طارق انور مصباحی
03:فروری 2021
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں