اسلاف کی سیرت کا مطالعہ

🌷 اسلاف کی سیرت کا مطالعہ🌷
_________________________

عمل کی منزل بڑی سخت ہے اور نفس پر انتہائی گراں،مگر عالم دین اگر اس سے خالی ہو تو نہ عالم کہے جانے کا حق دار ہے، نہ دین کی سچی حمایت اس سے ہو سکتی ہے۔ اس لیے طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی سیرت کا مطالعہ کرکے اس سے الفت پیدا کرے، تاکہ ان کی بےداغ زندگی اور ان کے زاہدانہ کردار کے سامنے نہ مغرب کی جلوہ سامانیاں اسے مرعوب کر سکیں،نہ دنیا کی دوسری رعنائیاں۔ 

*جو مسلمان اور عالم ہو کر مغربی تمدن کا دل دادہ ہو اور اس کا باطن مغربی لباس و وضع کی طرف لپکتا ہو،یقینًا اس کا ذہن اپنے اسلاف کی روش سےغیر مطمئن اور مغرب سے مرعوب ہے۔ اور غیر سے مرعوب ذہن کبھی بھی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔*

ایسے افراد مغربی تمدن کی غیر شعوری وکالت تو کر سکتے ہیں ہیں،مگر اسلامی تمدن کی مخلصانہ حمایت ان سے متوقع نہیں۔

*از:خیر الاذکیا علامہ محمد احمد مصباحی۔دام ظلہ العالی*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے