پانچ ہزار روپے میں کھیت زراعت کےلیے کرایہ پر لینا یا دینا کیسا ہے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚پانچ ہزار روپے میں کھیت زراعت کےلیے کرایہ پر لینا یا دینا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

❣اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎❣
📜السوال_______↓↓↓
 کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ زید نے ایک بیگھہ زراعت کی زمین پانچ ہزار  روپے کے عوض میں ایک سال کے لیے بکر کو دی اور کہا کہ ایک سال تک تم جتنی فصل کرو وہ سب تمہارا ہے تو کیا یہ جائز ہے  جواب عنایت فرمایں شکریہ
السـائل::👈حافظ محمد ضیاءالحق ممبئی
   ✧✧✧ـــــــــــــــــ{}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧

❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣‎
📝الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب
✒صورت مسئولہ میں ایسا معاملہ جائز ہے کہ مدت معینہ کےلئے روپئےکی کسی مقدار معین پر کھیت کو کرایہ پر لینا یا دیناجائز ھے جبکہ یہ طے ہوجائے کہ فلاں چیزکی کاشت کرےگا یا تعمیم طے ہوجائے کہ جو جی چاھےکرے۔درمختارمیں ہے:
استاجر ارضا ولم یذکر انہ یزرعھا او ای شئ یزرعھافسدت الا ان یعم واذا فسدت فزرعھا فمضی الاجل عاد صحیحا فلہ المسمی استحسانا

 ((📕👈باب،الاجارۃ الفاسدۃ،جلد٩ ص٨٣ ))

📗👈بہارشریعت حصہ چہاردہم میں ہے زمین کو اجارہ پر دیا اور یہ نہیں بیان کیاکہ اس میں زراعت کرے گا یایہ کہ کس چیز کی کاشت کرے گاتو اجارہ فاسد ہے کیونکہ زمین سے مختلف منافع حاصل کیے جاسکتے ہیں لہٰذا تعیین ضروری ہے یایہ کہ تعمیم کردے کہ تیراجو جی چاہے کراور جب یہ دونوں باتیں نہ ہوں تو فاسد ہے پھر مزارع (کاشتکار) نے کاشت کی اور مدت پوری ہوگئی تویہ اجارہ صحیح ہوگیا اور جو اُجرت مقرر ہوئی تھی دینی ہوگیا اور اگر مدت پوری نہ ہوئی تو اجر مثل واجب ہوگا اور کاشت کرنے سے پہلے دونوں میں نزاع پیدا ہوجائے تو اجارہ فسخ کردیا جائے۔

((📘👈جائزو ناجائز اجارے کا بیان مسئلہ٥٠ ))

🎗لہذا جب مالک زمین نے ایک سال تک یہ اجازت دےدی کہ جتنی چاہو فصل کرو تویہ تعمیم ہوگئ اور اجارہ صحیح و درست ہے اور زمین کا جو کرایہ طے ہوا ہے زید وہ پائے گا۔
        
         واللّٰه ورسولہ اعلم بالصواب
✧✧✧ـــــــــــــــــ{}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧

✍کـتـــــــــــــــبہ:
 حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا محـمـــد عـمــــرفــــاروقــــــ ربــــانی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی والــــنورانـی
 مـــــوبائل نمـــــبر _(👇)
📲+9 1 9 0 5 4 1 6 1 8 1 2 

ماشاء اللہ بہت عمدہ جواب
✅الجواب ، ھو الجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب: العبد محمد مشاہد رضا قادری رضوی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ۔

✅الجوابــــــــ صحیــــح والمجیبــــــــ نجیبــــــــ: محمــد ذيشـان رضـا القـادری الرضوی شـاہـپوری مـرادابـادی۔
✧✧✧ـــــــــــــــــ{}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے