دوسروں کو تکلیف دینے کا انجام

📚     «  امجــــدی   مضــــامین  »     📚
-----------------------------------------------------------
🕯دوسروں کو تکلیف دینے کا انجام🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 علامہ ذہبی رحمہ اللّٰه نے لکھا ہے کہ بعض عارفین سے نقل کیا گیا ہے کہ: انھوں نے ایک شخص کو دیکھا ، جس کاہاتھ مونڈھے سے کٹاہواتھا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ تیرا کیا قصہ ہے؟ کہا کہ اے بھائی بڑا عجیب قصہ ہے ، وہ یہ ہے کہ میں نے ایک آدمی کودیکھا ، جس نے مچھلی شکار کر رکھی ہے ، جو مجھے پسند آگئی ، میں نے اس سے کہاکہ یہ مچھلی مجھے دے دے ، اس نے کہا کہ میں نہیں دے سکتاہوں ؛ کیوں کہ میں اسی کی قیمت سے میرے اہل وعیال کی غذا و خوراک کا انتظام کرتاہوں ، یہ سن کر میں نے اس کو مارا اور اس سے وہ مچھلی زبردستی لے لی اور چلا گیا ۔ وہ کہتاہے کہ میں اس کو اٹھا کر لے جا رہا تھا کہ اس مچھلی نے میرے انگوٹھے کو زور سے کاٹ لیا ۔ جس سے میں نے بہت ہی درد محسوس کیا ۔ حتی کہ شدت تکلیف کی وجہ سے سو بھی نہ سکا اور میرا ہاتھ بھی سوج گیا اور صبح ہوئی تو طبیب کے پاس گیا ، اس نے کہا کہ اب یہ سڑنا شروع ہوگیا ہے ؛ لہٰذا انگلی کو کاٹ دو ؛ ورنہ ہاتھ کاٹناپڑے گا ، وہ کہتاہے کہ میں نے اپنی انگلی کٹوادی ؛ مگر یہ تکلیف بڑھ کر ہاتھ میں آگئی ، مجھ سے کہا گیا کہ گٹوں تک ہاتھ کٹوا دو ، میں نے کٹوا دیا ؛ مگر تکلیف بازو تک پھیل گئی ، تو یہاں تک کاٹ دینا پڑا ، بعض لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ تکلیف کس سبب سے پیدا ہوئی ؟ میں نے مچھلی کا قصہ سنایا ، اس نے کہا کہ اگر تو پہلی ہی دفعہ مچھلی والے سے مل کر معاف کرا لیتا ؛
دوسروں کو تکلیف دینے کا انجام تو تیرے اعضا نہ کاٹے جاتے۔
لہٰذا اب جاکر معافی مانگ لے ، وہ کہتاہے کہ میں گیااور معافی مانگا اور یہ میرا قصہ سنایا ، تو اس نے معاف کر دیا۔
( کتاب الکبائر : ۱۱۴ )

اس سے معلوم ہواکہ کسی کا حق چھیننا اور دبا لینا ، کسی کو تکلیف دینا ، خدا کو ناراض کر دینا ہے اور اس سے دنیا و آخرت دونوں جگہ مصیبت اٹھانی پڑتی ہے۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7798520672
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے