بعد نماز جمعہ قبرستان جانا کیسا؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚بعد نماز جمعہ قبرستان جانا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
مفتیان کرام کے بارگاہ میں عرض ہیکہ ہم نے اپنے خطیبوں سے سنا ہیکہ اولاد کو ماں باپ کی قبر پر جانا چاہیئے انکے لئے دعاءخیر کرنا چاہئے حضور سی پوچھنا ہیکہ جمعہ کی نماز کے بعد لوگ مسجد سے نکل کر پہلے قبرستان جاتے ہیں حضرت بتائے کے جمعہ کی نماز کے بعد قبرستان جانا فاتحہ پڑھنا دعاءخیر کرنا اسکی فضیلت کیا ہے حضرت ایک مکمل جواب عطاکریں
سائل: محمد رحمت شاہدی کٹیہار
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته
الجواب بعون الوھاب

اس کے متعلق حضرت محمد ابن نعمان نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کرتے ہیں کہ 
"من زار قبر ابویہ او احدھما فی کل جمعۃ غفرلہ وکتب برا"
یعنی: جوشخص ہر جُمُعَہ کو اپنے والدین یا ان میں سے ایک کی قبرکی زیارت کرے، اُس کی مغفرت کردی جائے گی اور اُسے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے والا لکھ دیا جائےگا
۔

📃بیہقی ، شعب الایمان، 
اس حدیث کی شرح میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
یہاں جُمُعَہ سے مرادیا تو جُمُعَہ کا دن ہے یا پورا ہفتہ، بہتر ہے کہ ہر جُمُعَہ کے دن والدین کی قُبُورکی زیارت کیا کرے،اگر وہاں حاضری میسر نہ ہوتوہرجُمُعَہ کوان کے لئےایصالِ ثواب کیا کرے
اور اس سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ماں باپ کی قبروں کی زیارت کرنے والا گویا کہ اب بھی ان کی خدمت کررہا ہے جو ثواب ان کی زندگی میں خدمت کرنے کا ہے وہی ثواب ان کی وفات کے بعد ان کی قبور کی زیارت کا ہے 
۔
(📚مراٰۃ المناجیح، جلد دوم صفحہ ۵۲۲ باب زیارۃ القبور الفصل الثالث مطبوعہ اسلامک پبلیکیشنز )

واللہ اعلم باالصواب
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔
+918051028089

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے