-----------------------------------------------------------
📚غیر مسلم کے لئے دعائے مغفرت کا حکم📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمت اللہ
سوال: زید نے غیر مسلم کے لئے دعا مغفرت کی اور یہ جملہ کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ فلاں سری متی صاحبہ کی مغفرت فرمائیں۔ کیا وہ کافر ہو گیا یا کوئی تاویل کی گنجائش ہے؟
المستفتی: محمد سہیل ملک
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام و رحمة اللّٰه و برکاتہ
جواب: صورت مسئولہ میں کسی غیر مسلم کے لئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے جیسا کہ بہارِ شریعت جلد اوّل صَفْحَہ 185 پر ہے : ” جو کسی کافر کے لیے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا کرے ، یا کسی مُردہ مُرتَد کو مرحوم یا مَغفُور کہے ، وہ خود کافِر ہے ۔ “ فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 228 پر ہے : کافر کے لئے دُعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کفرِ خالص و تکذیب ِقرآنِ عظیم ہے۔
لہذا مذکورہ صورت میں زید کافر ہوگیا اب اس پر لازم ہے کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرے۔
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کتبـــه✍️ کریم اللّٰه رضوی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئ فون نمبر 7666456313
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں