📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯حضرت علامہ عبدالکافی ناروی الہ آبادی رحمۃ اللّٰه علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اسم گرامی: عبد الکافی۔
والد کا اسم: مولانا عبدالرحمٰن۔
ولادت: دو شنبہ کو ربیع الاول ۱۲۵۸ھ میں اپنے وطن قصبہ نارہ ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے۔
سیرت و خصائص: پانچ برس کی عمر میں تعلیم کی ابتدا کرائی گئی، اپنے چچا مولانا محمد عبد السبحان کے پاس قصبہ کڑا ضلع الہ آباد چلے گئے، اوّلاً قرآن پاک حفظ کیا۔
چچا کے ہمراہ الہ آباد پہونچے، درس نظامی کی کتابوں کا درس از ابتداء تا انتہاء انہیں سے لیا۔
۱۳۰۰ھ میں سند فراغ حاصل کی۔ حضرت مولانا حکیم فخر الدین الہ آبادی کے مرید وخلیفہ تھے، حکیم صاحب کو آپ پر فخر تھا۔
محلہ یاقوت گنج میں مولوی عبد الحمید صاحب کے مکان سے تدریس کا آغاز کیا، شروع میں طلب کا رجوع آپ کی طرف کم تھا، جس سے آپ کبیدہ خاطر رہتے، ایک بار اپنے مرشد زادہ مولوی حکیم مسیح الدین سے اس کا شکوہ کیا، انہوں نے تسلی دی اور آئندہ کے لیے روشن امکانات کی خوش خبری سنائی، چند دنوں بعد حاجی صوبہ دار خاں جو پنجاب کے ساکن اور آپ کے مرید تھے انہوں نے آپ کو جامع مسجد کی امامت وخطابت کی پیش کش کی، اور درس کی بھی گذارش کی۔
۱۳۱۶ھ سے جامع مسجد میں با قاعدہ آپ کا درس شروع ہوا، اور آپ کی درس گاہ مدرسہ سبحانیہ کے نام سے مشہور ہوئی، اور باذوق طلبہ نے آپ کے درس میں شرکت کر کے متبحر علماء میں اپنا ممتاز بمقام بنایا، جامع مسجد کی موجودہ وسیع اور شاندار عمارت آپ ہی کی توجہ سے ۱۹۰۵ میں بنائی گئی۔
اکبر آلہ آبادی جن کو آپ سے بیعت کا تعلق تھا مسجد کے بارے میں ان کا یہ شعر بہت مشہور ؎
مسجد کافی کی شانِ آسمانی دیکھئے
خاکساروں کی بلندی کی نشانی دیکھئے
آپ نے درس و تدریس کے ساتھ بیعت کا سلسلہ بھی قائم کر رکھا تھا تھا، بکثرت مجرمین اور بد کرداروں نے آپ کے ہاتھ پر توبہ کی مشرکین بھی بکثرت آپ کی توجہ سے مسلمان ہوئے۔
مشہور انگریزی ادیب دانشاء پرداز برنا یا ڈشا کے بھتیجے نے آپ کے ہاتھ اسلام قبول کیا۔
۱۳۱۸ھ کے مشہور جلسہ اصلاح ندوہ پٹنہ میں آپ نے شرکت فرمائی اور تقریباً ۱۳۴۸ھ میں ایک اشتہار کے ذریعہ دیوبندیوں کی تکفیر کا اعلان عام کیا۔ آپ کے تلامذہ میں حضرت مولانا فرخند علی صاحب بانئ مدرسہ خیریہ نظامیہ سہسرام، اور مولوی محمد سجاد بہت مشہور ہوئے، قاری ولی محمد اور حکیم ولی احمد آپ کے صاحبزادے تھے۔
وصال: ٢٠ شعبان المعظم ۱۳۵۰ھ میں آپ کا وصال ہوا۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں