مجھے تمہاری جائیداد کی کوئی ضرورت نہیں

📚     «  امجــــدی   مضــــامین  »     📚
-----------------------------------------------------------
🕯️مجھے تمہاری جائیداد کی کوئی ضرورت نہیں🕯️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ ایک عربی ان کے پاس آیا، آپ رضی اللّٰه عنہ نے اس کا نہایت اِکرام کیا اور اس کے متعلق حضور اقدس صلی اللّٰه علیہ وسلم سے کلام کیا۔ وہ شخص جب دوبارہ حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللّٰه عنہ کے پاس آیا تو اس نے کہا کہ میں نے رسول اکرمﷺ  سے ایک وادی طلب کی ہے جس سے بہتر عرب میں کوئی وادی نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تمہارے لیے اس میں سے کچھ حصہ علیحدہ کردوں جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے کام آئے۔
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللّٰه عنہ نے اس سے کہا کہ:
’’ہمیں تیری جائیداد کی کوئی ضرورت نہیں" 
کیونکہ آج ایک سورت نازل ہوئی ہے اس نے ہمیں دنیا کی لذتیں بھلا دی ہیں (اور اس میں   یہ آیت ہے) ’’اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَ‘‘ لوگوں کا حساب قریب آگیا اور وہ غفلت میں   منہ پھیرے ہوئے ہیں۔
(ابن عساکر، حرف العین، ذکر من اسمہ عامر، عامر بن ربیعۃ بن کعب بن مالک۔الخ ، ۲۵ / ۳۲۷) 

جب حساب کا وقت قریب ہے تو یہ دیوار نہیں بنے گی:
ایک روایت میں ہے کہ رسول کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم  کے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ میں سے ایک صحابی رضی اللّٰه عنہ دیوار بنا رہے تھے، جس دن یہ سورت نازل ہوئی 
اس دن ان کے پاس سے ایک شخص گزرا تو انہوں نے اس سے پوچھا:
آج قرآن پاک میں کیا نازل ہوا ہے ؟
اس نے بتایا کہ یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی ہے:
’’اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَ‘‘ لوگوں کا حساب قریب آگیا اور وہ غفلت میں   منہ پھیرے ہوئے ہیں‘‘
ان صحابی رضی اللّٰه عنہ نے جب یہ سنا تو اسی وقت دیوار بنانے سے ہاتھ جھاڑ لیے اور کہا:
اللّٰه عزوجل کی قسم! جب حساب کا وقت قریب آگیا ہے تو پھر یہ دیوار نہیں بنے گی۔
(قرطبی، الانبیاء، تحت الآیۃ : ۱، ۶ / ۱۴۵،  الجزء الحادی عشر)
 
اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کی توفیق سے ہمارے دلوں میں بھی دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی فکر پیدا ہوجائے اور ہم بھی اپنی اُخروی زندگی بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہو جائیں۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7798520672
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے