🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚ناپاک کپڑا و بدن دھونے میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو جو چیز نجاست غلیظہ کے حکم میں ہے اگر کسی کو ان میں سے لید گوبر وغیرہ ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو فوراً دھلنے کا حکم ہے اگر کوئی دھونے میں قصداً جان بوجھ کر تاخیر کرتا ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے
اور جو مجبوری میں تاخیر کرے جیسے کہ عورتیں گوبر وغیرہ کی صفائی اور پتھائی کرتی ہیں جس کے باعث ایک آدھے گھنٹے اسی میں ملوث رہتی ہیں
پھر بعد میں جہاں جہاں لگا ہوتا ہے دھل لیتی ہیں
تو کیا ایسے میں تاخیر کرنے کی وجہ سے وہ گنہگار ہونگی اور اتنا ٹائم بعد دھلنے سے پاکی حاصل ہوجاتی ہے
علماء کرام رہنمائی فرمائیں
سائل: انور علی امجدی
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب : مذکورہ جتنی بھی صورتیں پوچھی گئی ہیں ان میں کسی صورت گناہ کا حکم نہیں کیونکہ ناپاک کپڑا ہے آدمی نہیں رہی بات پاک کرنے کی تو جب چاہے اسے پاک کرے پاک ہو جائے گا شرعاً کوئی قباحت نہیں ہاں اگر آدمی جنب ہوتا تو تاخیر مناسب نہیں کہ جس گھر میں جنب ہو رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی تاخیر ہوگئی کہ نماز کا آخری وقت آگیا تو اب نہانا فرض ہے تاخیر سے گنہگار ہوگا۔
جیساکہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
جس پر غُسل واجب ہے اسے چاہیے کہ نہانے میں تاخیر نہ کرے۔ حدیث میں ہے جس گھر میں جنب ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے اور اگر اتنی دیر کرچکا کہ نماز کا آخر وقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرے گا گنہگار ہوگا۔
( 📒بہار شریعت جلد اول حصہ (۲) ص (٣۲۷) مکتبہ دعوت اسلامی )
اگر بدن و کپڑے کی صفائی میں اتنی تاخیر کی کہ جس کی وجہ سے نماز کا وقت ختم ہوگیا اور نماز نہ پڑھ سکی تو ضرور سخت گناہ گار ہوگی -
جب بھی بدن یا کپڑے کو دھل لیا تو کپڑا اور بدن فوراً پاک ہو گیا-
🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شہزار حسین صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں