یہ شانِ رسالتﷺ ہے ذرا ہوش سے بول

یہ شانِ رسالتﷺ ہے ذرا ہوش سے بول!

محبت خوبیاں اور نفرت خامیاں تلاش کرتی ہے... محبتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے محروم دل؛ نفرتوں کی گزر گاہ بن جاتا ہے... اُلفت کا نغمۂ روح پرور ہضم نہیں ہوتا... زبان گستاخیوں سے آلودہ ہو جاتی ہے... ایسا ہی طبقہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذکرِ پاک سے چِڑھتا ہے... 
شانِ رسالت میں توہین کے کئی گروہ سرگرمِ عمل ہیں... یہود و انگریز کی ریشہ دوانیاں ہیں... مشرکین کی چیرہ دَستیاں ہیں... کملیش تیواری جیسے گستاخ جرأتِ گستاخی پر وادیِ عبرت نشاں میں پہنچ گئے... نرسنگھانند سرسوتی جیسے گستاخ گندی زبان دراز کر رہے ہیں... یقیناً ان کا انجام بدترین ہوگا... لیکن! اب ہمارا امتحان ہے کہ ہم میں غیرت و حمیت کتنی ہے...!!
شانِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں اَدب کا قرینہ سکھایا گیا... احترام کی تعلیم دی گئی... بے شک! ادب سے عقیدے کا تحفظ ہے... عقیدت کی بہار ہے... قرآن مبین نے اَدب و احترام کی تعلیم دی... جو ادب سے دور ہے؛ وہ محروم ہے... کنزالعلماء ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی نے اس کتاب میں بے ادبوں کو تنبیہ کی ہے... اَدب و تکریم کا سلیقہ سکھایا ہے... اَوراق اُلٹیں اور احترام کی پاکیزہ فضا میں عقیدے کی سلامتی کا سبق یاد کریں... غیرتِ اسلامی اور محبتِ رسول کا درس لیں... گستاخ کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں... ان شاء اللہ گلشنِ عقیدہ میں بہاروں کا بسیرا ہوگا... 

غلام مصطفٰی رضوی 
نوری مشن مالیگاؤں

***

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے