مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
باب اعتقادیات کی طرف توجہ دیں
بہت افسوس ہوتا ہے کہ جدید مسائل میں اختلاف کے سبب اہل سنت و جماعت یعنی امام احمد رضا قادری کے متبعین میں قریبا تیس سالوں کے اندر متعدد گروپ بن گئے۔
گروہ بندی کا سب سے خطرناک نقصان یہ ہوا کہ اعتقادی امور کی تحقیق میں اختلاف ہونے لگا۔یہ بہت مشکل مرحلہ ہے۔نیم رافضیت اور صلح کلیت سے بھی بعض لوگ متاثر ہوئے۔
اب ہم سب پر لازم ہے کہ فقہی اختلافات کی زیادہ تشہیر نہ کریں۔تحقیق و تنقیح غلط نہیں,لیکن گروپ بندی کرنا غلط ہے۔علمائے حق پر طعن و تشنیع غلط ہے۔فتنہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔یہ موثر علاج ہے۔
اعتقادی اختلاف کرنے والوں کی تفہیم کی جائے۔ان سے نظر ثانی کا مطالبہ کیا جائے۔نہ مانیں تو صحیح مسئلہ واضح کیا جائے۔جو لوگ بد اعتقادی میں مبتلا ہو جائیں,ان سے جدا ہو جائیں:ایاکم وایاہم لا یضلونکم ولا یفتنونکم
مجھے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اعتقادی لغزشوں پر خموشی رہتی ہے۔فقہی اختلاف پر زیادہ شور ہوتا ہے,حالاں کہ اعتقادی مسائل اہم ہیں۔اعتقادی فتنوں کا سد باب کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس موضوع پر ہماری تحریریں کسی کی تائید یا مخالفت میں ہرگز نہیں۔نہ ہم کسی پر فریفتہ ہیں,نہ کسی سے برگشتہ۔امام احمد رضا قادری نے ہمیں عشق مصطفوی کا سبق دیا تھا۔ہم ان کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں۔
انہیں جانا انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:19:مئی 2021
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں