اسلام کے جیالو! اسلام کا دفاع کرو

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

اسلام کے جیالو! اسلام کا دفاع کرو

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے فوائد و نقصانات سب پر ظاہر ہیں۔دشمنان اسلام کی طرف سے اسلامی عقائد ومسائل پر تنقید آرائی اور غلط فہمی پھیلانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔اس سے متاثر ہو کر نہ جانے کتنے لوگ ملحد و بد دین ہو گئے۔

دوسری جانب بدمذہب اور گمراہ جماعتیں ہم پر ٹوٹ پڑی ہیں۔ہماری مساجد پر قبضے ہو رہے ہیں۔عوام الناس کو ورغلا کر مذہب اہل سنت سے الگ کیا جا رہا ہے۔

اسی درمیان بعض فقہی امور میں ہمارے یہاں باہمی اختلاف ہو جاتا ہے,پھر سب کی توجہ اس جانب مبذول ہو جاتی ہے۔تحریر و تقریر کا تبادلہ ہونے لگتا ہے۔تحقیق و تدقیق غلط نہیں,لیکن شخصیات پر طعن و تشنیع غلط ہے۔اسی طرح باہمی اختلافات کو اسٹیج پر لانا بھی غلط ہے۔اسی طرح سب لوگوں کا باہمی اختلافات کی طرف متوجہ ہو جانا بھی نقصان دہ ہے۔

اگر ان محررین و مقررین کو غیر مسلموں کا رد کرنے کہا جائے تو وضو و غسل سب ٹوٹ جائے اور  بول وبراز کے سبب کرتا پائجامہ بھی خراب ہو جائے۔UAPA کا خوف,NSAکا خوف اور بہت سے خوف۔خوف کے مارے جلسہ کی تاریخ ہی قبول نہ کریں۔جان بچے تو کیسے بھی کما کھا لیں گے۔ایسے شیروں سے بھلائی کی امید وابستہ کرنا فضول ہے۔

احباب سے عرض ہے کہ دیگر ضروری موضوعات کی طرف متوجہ ہوں اور امام احمد رضا قادری علیہ الرحمۃ والرضوان کی تعلیمات پر مستحکم رہیں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:18:مئی 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے