🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کوسمیٹک کی دکان کرنا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
بعد سلام عرض ہے کہ کیا کوسمیٹک کی دکان کر سکتے ہے جس میں عورتوں کے سامان بیچے جاتے ہیں جیسے کانچ کی چوڑی اور ان کے میکپ کا سامان پیتل کا بندا وغیرہ وغیرہ
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
سائل: حسنین رضا
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کانچ کی چوڑی اور انکے میکپ کے سامان کی دکان کرنا جائز و درست ہے جبکہ پردے کا بھر پور اہتمام ہو اور ایسا کوئی سامان نہ ہو کہ جس سے عورت کا بدن مس کرنا پڑے،اور اگر دکان چلانے والا مرد ہو تو بہت ہی زیادہ احتیاط برتے بالخصوص پردے کے معامہ میں سیدی سرکار اعلٰیحضرت نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں کہ, عورت کو اپنے محارم رجال خواہ انساء کے پاس ان کے یہاں عیادت یا تعزیت یا اور کسی مندوب یا مباح دینی یا دنیوی حاجت یا صرف ملنے کے لئے جانا مطلقا جائز ہے ۔ جبکہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو مثلا بے ستری نہ ہو مجمع فساق نہ ہو تقریب ممنوع شرعی نہ ہو ۔
(احکام شریعت، ح ٢، ص:٢٨٣)
اور فتاوی فقیہ ملت میں کانچ اور پلاسٹک کے زیور کے بارے میں ہے کہ
سونے چاندی کے علاوہ کانچ (یعنی شیشہ) اور پلاسٹک کا زیور بھی عورتوں کو پہننا جائز ہے ۔
اور دوسری تمام دھاتوں کا زیور پہننا جائز نہیں۔
اور تحریر فرماتے ہیں کہ تانبا، پیتل، کانسہ لوہا تو عورتوںکو بھی پہننا ممنوع ہے۔ (📓ج ١، ص: ١٧٧)
لہذا کوسمٹیک کی دکان اگر مرد چلائے تو حدود شرع میں رہ کر بہت ہی محتاط سے مگر عورت چلائے وہ بھی احکام کا شرع کا خیال ضرور رکھے مزید مذکورہ حوالہ سے پہ بھی معلوم ہوا کہ کانچ کی چوڑی پہننا جائز ہے تو بیچنا بھی جائز ہوگا۔
اور پیتل کا بندا پہننا ممنوع ہے تو بیچنا بھی ممنوع ہوگا۔
جو چیزیں پہننا جائز ہے وہ بیچنا بھی جائز ہے ۔اور جو چیزیں پہننا جائز نہیں ہے وہ بیچنا بھی جائز نہیں۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد مدثر جاوید رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام۔ دھانگڑھا۔ بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ امجد علی نعیمی قادری صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں