-----------------------------------------------------------
📚مسجد کے صحن میں میت کو دفنا سکتے ہیں یا نہیـــــں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓
کیا فرما تے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک نیک شخص کی میت کو کیا مسجد کے صحن میں دفنا سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی: محمد عاصم اشرفی اجین ایم پی۔
◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆
★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
✍🏻 مسجد تعمیر ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں مردہ کو دفن کرنا حرام ہے۔ جیسا کہ فتاوٰی رضویہ میں سیدی سرکار اعلی حضرت امام اہلسنّت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں:👇🏻
کہ" اگر صورت واقعہ یہ ہے کہ صحن مسجد میں بعد تعمیر مسجد وارثان بانئ مسجد خواہ کسی نے قبریں بنالیں تو وہ قبریں محض ظلم ہیں اور انکا باقی رکھنا ظلم ہے نہ کہ آئندہ قبروں کے لئے ایک حدبندی اور اس میں حجرہ مسجد اور صحن مسجد سے اور زمین میں شامل کرنا یہ سب ظلم و حرام ہے اور اس کا دفع کرنا فرض ہے.
🥀رسول اللہ صلی اللہُ تعالیٰ علیہ و سلم فرماتے ہیں کہ "👇🏻
📃 ليس لعرق ظالم حق و اوعق ههنا في ابن عابدين ايهام أزلناه فيما عليه عقلناه "
🖊️ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں, یہاں شامی (کی عبارت میں) کچھ ابہام واقع ہے جس کا ازالہ ہم نے اس حاشیہ میں کیا ہے۔
((📚 فتاویٰ رضویہ, جدید ج ۹,ص ۴۰۸ مکتبہ دعوت اسلامی موبائل ایپ))
👑واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب👑 ◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆
✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
اسیر حضور تاج الشریعـــہ محــمد نـورجـمال رضـوی معینـی اتر دیناج پـور ویسٹ بنــگال الہنــــــد۔
📲+91 9749012752
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: مفتی محمد مقصود عالم فرحت ضیائی خلیفۂ حضور تاج الشریعہ و محدث کبیر وخادم فخر ازہر دارالافتاء وا لقضاء وسرپرست اعلی جماعت رضائے مصطفی برانچ ہاسپیٹ. وڈو وکمپلی ضلع وجئے نگر کرناٹک الھند۔
•┈┈•◉◈◈◉❒🕋❒◉◈◈◉ •┈┈•
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں