طلاق رجعی دیکر رجعت کرلیا کیا پھر نکاح کرنا پڑےگا؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚طلاق رجعی دیکر رجعت کرلیا کیا پھر نکاح کرنا پڑےگا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور رجعت کی اسکے کچھ دنوں کے بعد ایک اور طلاق دی اور دوبارہ رجعت کیا اسکی بیوی نے کہا تم مجھے طلاق دیتے رہتے ہو میں تمہارے ساتھ نہیں رہونگی اسکے بعد اسکی بیوی اپنے گھر چلی گئی اور سات مہینہ اپنے گھر رہی اور اس درمیان اسے تین حیض بھی آیا تو کیا اس عورت کی طلاق ہو گئی اور اسکی عدت بھی پوری ہوگئی
المستفتی: عین الحق قادری اسماعیلی مقام بنارس۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مذکورہ میں زید کی بیوی اب بھی نکاح میں ہے کیوں کہ زید دونوں بار رجعت کرچکا ہے۔
ہاں اگر رجعت نہ کیا ہوتا تو بعد عدت یعنی تین حیض کے بعد یا اگر حمل سے ہوتی تو بچےکی پیداٸش کے بعد نکاح نکل جاتی 

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ۔۔۔۔۔
" اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ۪-فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍؕ "
(📕سورہ بقرہ ، آیت ٢٢٩ )
ترجمہ مفہوم / طلاق دو بار تک ہے پھر بھلائی کے ساتھ روک لینا ہے یعنی رجعت کرلےیااچھے طریقے سے چھوڑ دینا ہے یعنی رجعت نہ کی اور عدت پوری ہوگٸ یا وضع حمل ہوگیا تو عورت نکاح سے نکل گٸ اب بغیر نکاح اور جدید مہر کے نکاح میں نہیں آسکتی 

تفسیر الجلالین میں حاشیہ نمبر ٢٥ میں ہے ۔۔
" الطلاق مرّتان / سبب نزولھا انہ کان فی صدرالاسلام اذا اطلق الرجل امرأة طلاقا رجیعا فی العدة کان لہ ذلک ولو طلق رجل الف مرة فطلق رجل امرأة طلقة رجیعة ثم راجعھا قبل انقضإ عدتھا بشٸ یسیر فقال واللّہ لاآدیک ولاتحلین لغیری ابدا فنزلت الآیة فاستانف الناس الطلاق والغو مامضیٰ "
(📘پارہ ، سیقول ، صفحہ٣٤/ مجلس برکات مبارکپور)

تنبیہ ۔۔۔ اب اگر زید نے مع ذاللہ زندگی میں پھر کبھی ایک بار اور طلاق دیدی تو پہلی والی دوکو ملا کر تین ہوجاٸیں گی یعنی مغلظہ جس کی وجہ بیوی زید پر حرام ھوجاۓ گی پھر بغیر حلالہ عدت وغیرہ کے نکاح میں نہیں آسکتی 

🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا عبید اللہ حنفی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھارکھنڈ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے