جسم سے روح نکلتے وقت اگر پاخانہ و پیشاب نکل جائے تو روح پاکی کی حالت میں قبض ہوئی یا ناپاکی کی حالت میں

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚جسم سے روح نکلتے وقت اگر پاخانہ و پیشاب نکل جائے تو روح پاکی کی حالت میں قبض ہوئی یا ناپاکی کی حالت میں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ جِسم سے رُوح جدا ہونے کے وقت۔ کسی کو پاخانہ ہوجاتا ہے کسی کو پیشاب تو کیا ایسی حالت میں رُوح ناپاکی میں قبض ہوئی یا پاکیزگی میں؟ 
سائل: محمد ثواب رضا کشن گنج۔
ـــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب پاخانہ و پیشاب کا نکلنا موجبات وضوء سے نہ کہ موجبات غسل سے۔

جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بہار شریعت میں وضوء توڑنے والی چیزوں کا بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ 
" پاخانہ, پیشاب, ودی, مذی, منی, کیڑا, پتھری مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وضو جاتا رہیگا " اھ
(📓 ح:2/ص:303/ وضوء توڑنے والی چیزوں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)

اور فتاوی ھندیہ میں ہے 
" منھا ما یخرج من السبیلین من البول والغائط والریح الخارجۃ من الدبر والودی والمذی والمنی والدودۃ والحصاۃ " اھ
(📒 ج:1/ص:9/ الفصل الخامس فی نواقض الوضوء / بیروت)

مذکورہ وضاحت سے یہ بات بالکل صاف ظاہر و باہر ہوگئی کہ جسم سے روح جدا ہوتے وقت اگر کسی کا پاخانہ یا پیشاب نکل جائے تو اسکی روح پاکیزگی کی حالت ہی میں قبض ہوئی کیونکہ پاخانہ و پیشاب کا نکلنا موجبات وضوء سے ہے نہ کہ موجبات غسل سے -

ہاں اتنا ضرور ہے کہ پاخانہ و پیشاب نکل کر اگر کپڑے یا بدن پر ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اسکا پاک کرنا فرض ہے اگر بغیر پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوگی ہی نہیں اور اگر ایک درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی اور اگر ایک درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنت ہے کہ بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی مگر خلاف سنت ہوگی - اھ
(📕 بہار شریعت ح:2/ص:389/ نجاستوں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)

مگر روح پھر بھی پاکیزگی کی حالت ہی میں قبض ہوگی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا محمد سلطان رضا صاحب قبلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے