Header Ads

حضرت آدم علیہ السلام کی قبر انور کہاں ہے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚حضرت آدم علیہ السلام کی قبر انور کہاں ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ حضرت آدم علیہ السلام کی قبر مبارک کہاں ہے 
المستفتی: اقبال احمد رضوی سسوا بازار یوپی۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: حضرت آدم علیہ السلام کی قبر انور کے متعلق مفسرین و مؤرخین کا اختلاف ہے مگر مشہور یہ ہے کہ آپکی قبر انور ہندوستان کے اس پہاڑ کے پاس ہے جہاں آپکو جنت سے اتارا گیا تھا -
بروایت دیگر آپکی قبر انور مکہ میں جبل ابو قبیس میں ہے -

ابن جریر کہتے ہیں کہ 
حضرت نوح علیہ السلام نے طوفان کے موقع پر آپ کے اور حوا علیہما السلام کے تابوت شریف کو بیت المقدس میں لاکر دفن فرمایا -

ابن عساکر نے کہا کہ 
آپکا سر اقدس مسجد ابراہیم کے پاس اور پاؤں مبارک صخرۂ بیت المقدس کے پاس -

جیساکہ البدایۃ والنھایۃ میں ہے 
" واختلفوا فی موضع دفنہ فالمشھور أنہ دفن عند الجبل الذی أھبط منہ فی الھند- و قیل بجبل أبی قبیس بمکۃ- و یقال ان نوحا علیہ السلام لما کان زمن الطوفان حملہ ھو و حواء فی تابوت فدفنھما بیت المقدس حکی ذالک ابن جریر - و روی ابن عساکر عن بعضھم أنہ قال رأسہ عند مسجد ابراھیم و رجلاہ عند صخرۃ بیت المقدس" اھ
(📕 ج:1/ص:98/ وفاۃ آدم و وصیتہ الی ابنہ شیث / مکتبۃ المعارف بیروت)

 اور مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان صاحب نعیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ 
" مکہ معظمہ سے تین میل کے فاصلے پر مقام منیٰ میں جہاں حاجی لوگ قربانی کرتے ہیں اسی جگہ پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کی تھی یہیں مسجد خیف سے متصل آپکی قبر شریف ہے -
(📚بحوالۂ تفسیر نعیمی ج:1/ص:305/ سورۂ بقرہ / آدم علیہ السلام کی وفات / نعیمی کتب خانہ گجرات )

واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔

✅الجواب صحیح والمجیب مثاب : مصنف فتاوی اکرمی حضرت مفتی محمد شہروز عالم رضوی اکرمی مد ظلہ العالی کلکتہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے