Header Ads

اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت کو خدمت دین کیلئے چُنا

*اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت کو خدمت دین کیلئے چُنا:

علامہ محمد ارشد مصباحی*

مجددین اسلام کی صف میں جہاں ہمیں حضرت امام شافعی، امام غزالی، حضرت مجدد الف ثانی جیسے بڑے بڑے نام نظر آتے ہیں، وہیں ایک بہت بڑا نام ماضی قریب میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کا بھی ہے، اعلیٰ حضرت کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے دین کی خدمت کے لیے چن لیا تھا، اور آپ نے وہ خدمات جلیلہ تحریراً، تقریراً، تصنیفاً اور تدریساً سر انجام دیں، جن کی مثال ملنا مشکل ہے- اس طرح کا بیان خطیبِ شہیر حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی صاحب قبلہ (بانی و سربراہ: اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل مانچسٹر، یوکے) نے اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے عرس مبارک پر جاری فرمایا- علامہ موصوف نے تحفظِ ناموس رسالت اور فروغ عشقِ مصطفیٰﷺ کے باب میں فرمایا کہ: فروغِ عشقِ مصطفیٰﷺ میں جو کام اللہ تعالیٰ نے آپ سے لیا پوری دُنیا جانتی اور پہچانتی ہے؛ آج ایک صدی کے بعد بھی الحمدللہ ان کا کام اور ان کا نام عالم اسلام میں پھیلتا چلا جا رہا ہے- اور ان شاء اللہ تا قیامِ قیامت آپ کی تجدیدی خدمات کو یاد رکھا جائے گا- تحفظِ ناموس رسالت کے حوالے سے، تحقیقاتِ علمیہ اور افکارِ تابندہ کے حوالے سے:

ڈال دی قلب میں عظمت مصطفیٰ
سیدی اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام
***
یکم اکتوبر ٢٠٢١ء
*ترسیل : اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں*


https://m.facebook.com/107640804524449/posts/287989549822906/

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے