سوال:بھارت میں اہل سنت وجماعت کے متعدد طبقات ہیں تو ہمیں کس کو اختیار کرنا چاہئے؟
جواب:موجودہ طبقات حضور مفتی اعظم ہند قدس سرہ العزیز کی وفات کے بعد وجود میں آئے ہیں۔مجھے غور وفکر سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی قریب میں نبیرۂ اعلی حضرت حضور تاج الشریعہ قدس سرہ العزیز نے قوم کی صالح رہنمائی فرمائی ہے,لہذا ان کے افکار ونظریات کا اتباع کرنا چاہئے۔ان کے مریدین ومعتقدین میں تصلب فی الدین ضرور موجود ہے۔
بعض لوگ حد اعتدال سے تجاوز کر جاتے ہیں۔انہیں بھی تصلب کے ساتھ اعتدال پسندی کو اختیار کرنا چاہئے۔ایسے لوگ ہماری طرز تحریر پر برافروختہ ہو جاتے ہیں۔در اصل میرے مضامین ترغیبی نوعیت کے ہوتے ہیں۔تنقیدی اسلوب بیان مجھے بھاتا نہیں۔بعض احباب ہمارے اسلوب تحریر کو دیکھ کر چراغ پا ہو جاتے ہیں۔وہ اپنا چراغ بجھا کر میرے اسلوب بیان اور طرز تحریر کی روشنی میں آ جائیں تو انہیں بھی بہت کچھ نظر آ سکتا ہے۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:19:نومبر 2021
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں