Header Ads

بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے حالات

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے حالات

اہل ہند سے نہ تریپورہ کے حالات پوشیدہ ہیں,نہ کشمیریوں کی آہ وفغاں۔افسوس کہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوئی مستحکم راہ نظر نہیں آتی۔

بعض احباب اہل سنت تری پورہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے واسطے گئے تو وہاں کے نامناسب حالات دیکھ کر واپس آ گئے۔

حضرت قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ کچھ علاقوں میں امدادی کام کئے,پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔تادم تحریر وہ جیل میں ہیں۔ان کے چند ہمراہیوں کو بھی انہیں کے ساتھ جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

جناب علامہ غلام رسول بلیاوی صاحب(پٹنہ)بھی چند دنوں قبل تری پورہ کے علاقوں میں رفاہی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسی مدت میں خانقاہ رضویہ(بریلی شریف)کی جانب سے نیپال کے علاقوں میں رفاہی وسماجی خدمات انجام دی گئیں۔

رضا اکیڈمی(ممبئی)ودیگر سنی تحریکیں تحفظ ناموس رسالت بل کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

جن حضرات نے جو خدمات انجام دیں۔اللہ تعالی قبول فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے,اور کوشش کرنے والوں کو کامیابی عطا فرمائے:(آمین)

مجموعی طور پر مسلمانان ہند کے سماجی حالات توجہ کے طالب ہیں۔جو لوگ کچھ نہ کر سکیں,وہ کم از کم دعا کریں,تاکہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:22:نومبر2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے