-----------------------------------------------------------
📚شراب پاک ہے یا ناپاک؟ نیز شرابی کو شراب پینے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
کیافرماتے ہیں علمائے کرام
اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر شراب بدن یہ کپڑا پر لگ جائے تو کیا پاک کرنا ہوگا نیز شرابی کو غسل بھی کرنا ہوگا شراب پینے کے بعد
سائل: نورالدین خان
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: جی ہاں شراب نجاست غلیظہ ہے اگر بدن یا کپڑے پر ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اسکا پاک کرنا فرض ہے اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوگی ہی نہیں اور اگر ایک درہم کے برابر لگ جائے تو اسکا پاک کرنا واجب ہے اور اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی اور اگر ایک درہم سے کم لگی ہے تو اسکا پاک کرنا سنت ہے اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی مگر خلاف سنت ہوگی۔
فتاوی ھندیہ میں نجاسات غلیظہ شمار کراتے ہوئے بیان فرمایا " و کذالک الخمر والدم المسفوح و لحم المیتۃ " اھ
(📒ج:1/ص:46/ الفصل الثانی فی االاعیان النجسۃ / بیروت)
اور در مختار میں ہے
" (وعفا) الشارع (عن قدر درھم ) و ان کرہ تحریما فیجب غسلہ وما دونہ تنزیھا فیسن و فوقہ مبطل فیفرض " اھ
(📗 ج:1/ص:520/521/ کتاب الطھارۃ / باب الأنجاس / دار عالم الکتب)
(📕اور ایسا ہی بہار شریعت ح:2/ص:389/390/ نجاستوں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی / میں ہے
رہا یہ کہ شراب پینے کے بعد شرابی کو غسل بھی کرنا ہوگا ؟ تو یاد رہے کہ شراب پینا گناہ کبیرہ ہے اور شرابی مرتکب کبیرہ و فاسق معلن ہے مگر غسل واجب نہیں ہوگا اس لئے کہ وہ موجبات غسل ( غسل کو واجب کرنے والی چیزوں) سے نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا مفتی عبدالمالک مصباحی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھارکھنڈ۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں