🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚عورت حالت حیض مرید ہو سکتی ہے یا نہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال. ہندہ حالت حیض میں ہے تو کیا اس حالت میں کسی پیر سے مرید ہو سکتی ہے یا نہیں
جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
سائل: محمد بلال رضا سنبھل
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: جی ہاں حالت حیض میں مرید ہوسکتی ہے کوئی قباحت نہیں۔
مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی سے سوال ہوا کہ
" عورت حالت حیض اور نفاس میں مراقبہ جیساکہ طریقۂ نقشبندیہ میں دستور ہے کرسکتی ہے یا نہیں ؟ اور اسی حالت میں بیٹھکر مرشد سے توجہ لے سکتی ہے یا نہیں ؟ "
جواب میں ارشاد فرماتے ہیں
" ہاں ام المومنین صدیقہ بنت الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتی ہیں۔
" کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یذکر اللہ علی کل احیانہ - رواہ الامام احمد و مسلم و ابو داؤد والترمذی و ابن ماجۃ "
یعنی رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر فرماتے تھے - اس حدیث کو امام احمد, مسلم, ابو داؤد, ترمذی, اور ابن ماجہ رحمہم اللہ نے روایت کیا ہے " اھ
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
" ان المؤمن لا ینجس - رواہ الستۃ عن أبی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ "
یعنی مؤمن ناپاک نہیں ہوتا - اسے چھ ائمۂ حدیث (اصحاب صحاح ستہ) نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے " اھ
در مختار میں ہے
" لا بأس لحائض و جنب بقرأۃ ادعیۃ و مسھا و حملھا "
یعنی حائضہ اور جنبی کے لئے دعاؤں کے پڑھنے انہیں ہاتھ لگانے اور اٹھانے میں کوئی حرج نہیں " اھ
(📓 فتاوی رضویہ شریف جدید ج:4/ص:352/ باب الحیض / مکتبہ دعوت اسلامی)
اور اسی میں دوسرے مقام پر ارشاد فرماتے ہیں
" حالت حیض میں صرف قرآن عظیم کی تلاوت ممنوع ہے کلمے پانچوں پڑھ سکتی ہے کہ اگرچہ ان میں بعض کلمات قرآن ہیں مگر ذکر و ثناء ہیں اور کلمہ پڑھنے میں نیت ذکر ہی ہے نہ نیت تلاوت تو جواز یقینی ہے -کما صرحوا بہ قاطبہ جیساکہ تمام فقہاء نے اسکی تصریح کی ہے " اھ
(📒 المرجع السابق ص:366)
مرید ہوتے وقت کچھ ایسے ہی دعائیہ کلمات کہلوائے جاتے ہیں لہٰذا مذکورہ حوالہ جات کی روشنی میں معلوم ہوگیا کہ حالت حیض میں مرید ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مولانا مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھارکھنڈ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں