اخلاق حسنہ

اخلاق حسنہ
( ایُّ الایمان افضل؟:قال خلق حسن )

حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے قول (خلق حسن)کےضمن میں فرماتے ہیں کہ ہمارے شیخ المشائخ خاتم المحدثین،آخرالمجتہدین حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ذکر کیا کہ یہ حدیث،حدیث حسن ہے،اسے حضرت حسن نے حسن سے انہوں نے حسن کے والد سے اور انہوں نے حسن کے دادا سے روایت نقل کی ہے کہ سب سے بہترین نیکی خلق حسن ہے۔بعض محققین فرماتے ہیں:کشادہ روئی،سخاوت،معاف کرنے،ایذا رسانی سے بچنے،اور اللہ تعالیٰ کی خوب معرفت کی بنا پر کسی سے جھگڑا نہ کرنے کو خلق حسن کہتے ہیں،اسی لئے کہا گیا ہے کہ صوفی نہ کسی سے جھگڑا کرتا ہےاور نہ ہی اس سے کوئی جھگڑا کرتا ہے۔یا خوشی وتنگی میں مخلوق کو راضی کرنے کا نام خلق حسن ہے۔

 مصنف: حضرت علامہ مولانا نظام الدین مصباحی صاحب۔یو۔کے
ترتیب: سید عبدالمبین ولایتی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے