Header Ads

سیاسی قوت کے لئے سیاسی جماعت لازم

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

سیاسی قوت کے لئے سیاسی جماعت لازم

آزادی ہند کو پچھتر سال ہو گئے۔ملک کی پسماندہ طبقات نے بھی اپنی سیاسی پارٹیاں بنا لیں اور فریڈم فائٹر پولٹیکل پارٹی"کانگریس"اپنا وجود کھوتے جا رہی ہے۔دلت,آدی واسی,یادو اور بہت سی درج فہرست ذاتوں اور قبائل اور بیک ورڈ طبقات کی سیاسی پارٹیاں مسند حکومت پر قبضہ جما کر اپنے قومی حقوق کا تحفظ کر رہی ہیں اور قوم مسلم پچھتر سالوں سے اسی بحث میں الجھی ہوئی ہے کہ مسلمانوں کی سیاسی پارٹی ہونی چاہئے یا نہیں؟

جب ہر قوم کی سیاسی پارٹی ہے اور وہ اپنے قومی حقوق کو تحفظ فراہم کرتی ہے تو قوم مسلم کی سیاسی پارٹی بھی لازم ہے جو مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے یا کم ازکم مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔

جمہوری ملک میں پبلک کے حقوق جمہوری نظام میں ہوتے ہیں۔ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے جہد مسلسل اور کاوش وجاں فشانی کرنی ہوتی ہے۔

اگر آپ کے حقوق پوسٹ آفس میں ہوتے تو پوسٹ مین اپ کے حقوق آپ کے گھر تک پہنچا دیتا,لیکن جمہوری حقوق جمہوری نظام میں محفوظ ہوتے ہیں۔انہیں حاصل کرنے کے لئے محنت ومشقت کرنی ہوتی ہے۔

فرقہ پرستوں سے بھی ملک کو محفوظ رکھنا ہے,اور قوم مسلم کے حقوق کا بھی تحفظ کرنا ہے,لہذا جس سیٹ پر مسلم پارٹی کے امیدوار کے جیتنے کی امید ہو,وہاں اسی کو ووٹ دے کر فتح یاب کریں۔سیاسی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد فضا تلاش کریں۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:16:جنوری 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے