Header Ads

بھارتی مسلمان بے حس ہیں یا مجبور؟

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

بھارتی مسلمان بے حس ہیں یا مجبور؟

بھارتی مسلمانوں کے بارے میں عام تأثر یہی ہے کہ سیاسی محاذ پر قوم مسلم بے حس اور غافل قوم ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہر قوم اپنے پیشواؤں اور لیڈروں کے تابع ہوتی ہے۔اگر قومی لیڈران بے حس اور پیکر غفلت ہوں تو قوم بھی بے حس اور غافل ہو گی۔

بھارت کے اکثر مسلم سیاسی لیڈر بھی قومی فلاح وبہبود کے جذبات سے عاری ہوتے ہیں۔وہ اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے واسطےکسی سیاسی پارٹی سے منسلک رہتے ہیں۔قومی مفادات کا تصور بھی ان کے ذہن ودماغ سے کوسوں دور ہوتا ہے۔انتخابات کے وقت اگر وہ قوم مسلم کی ہمدردی میں کچھ بول بھی دیں تو وہ محض سیاسی بازی گری اور انتخابی جملے ہوتے ہیں۔

کوئی قوم اسی وقت صحیح ڈگر پر چلتی ہے جب اس کے قائدین صحیح سمت میں اس کی رہبری کریں۔کسی قوم کے افراد واشخاص سے پہلے اس کے قائدین کا صلاح پذیر ہونا لازم ہے۔


طارق انور مصباحی

جاری کردہ:09:جنوری 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے