کیا عورت گوبر اٹھا کر بغیر غسل کئے نماز پڑھ سکتی ہے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا عورت گوبر اٹھا کر بغیر غسل کئے نماز پڑھ سکتی ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الســوال ــــــــــــــ️👇
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ کیا عورت گوبر اٹھا کر نماز پڑھ سکتی یا گوبر اٹھانے کے بعد غسل فرض ہوگیا جواب عنایت فرما کر شکر یہ کا موقع دیں
سائل: محمداحمد رضا قادری
◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایــۃ الحق والصواب
گوبر نجاست غلیظہ ہے اور نجاست غلیظہ کا حکم یہ ہے کی اگر وہ کپڑے یا بدن پر ایک درہم سے زیادہ لگ جاۓ تو اس کو دھونا فرض ہے یعنی جہاں لگا ہے صرف اس کو دھونا فرض ہے اور اگر کپڑے میں لگا ہے تو اس کو پاک کرنا فرض ہے اور اگر ایک درہم کے برابر ہے تو اس کو پاک کرنا واجب ہے۔

جیسا کہ بہارشریعت میں ہے کہ:
نجاست اگر دَلدار ہو (جیسے پاخانہ، گوبر، خون وغیرہ) تو دھونے میں گنتی کی کوئی شرط نہیں بلکہ اس کو دور کرنا ضروری ہے ،اگر ایک بار دھونے، سے دور ہو جائے تو ایک ہی مرتبہ دھونے سے پاک ہو جائے گا اور اگر چار پانچ مرتبہ دھونے سے دور ہو تو چار پانچ مرتبہ دھونا پڑے گا ہاں اگر تین مرتبہ سے کم میں نَجاست دور ہو جائے تو تین بار پورا کرلینا مستحب ہے۔

📔(بہارشریعت، حصہ دوم، ص۴۰۰)

اور رہی یہ بات کی کیا غسل فرض ہوگا؛ تو غسل فرض نہیں ہوگا کیونکہ گوبر کا لگنا یہ غسل کو فرض نہیں کرتا ہے۔
لہذا وہ عورت ہاتھ کو اچھے سے دھو کر یعنی نجاست غلیظہ دور ہوجائے تو نماز پڑھنے میں کوئ حرج نہیں۔

وَاللہُ اَعْــلَمُ بِــاالصَّـــــوَابـْــــ
◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
فقیــر محمــد عــارف رضــوی قـادری صـاحـب قبلـہ انٹیـا تھـوک بــازار گــونــڈہ (یــوپــی) مــوبائــل نمبـــر👇
📲+918795487820☜

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسیــر حضــور صــدرالشــریعــہ و حضــور محــدث کبیــر، وخـلیفــہ حـضـور ارشـدمـلت مصـنـف فـتاوی اسـمٰـعیلیــہ فـقیـر ابـو محمــد محمـد اسمـاعـیـل خـان امجــدیؔ قــادری رضـوی ارشـدی حنـفــ‍ی گــونـڈوی۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: فـقــیر محــمـد مـعـصــوم رضـا نــوری عـفی عنـــہ صـاحـب قبلــہ۔

◆ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے