ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کروڑوں حنفیوں کے پیشوا امام اعظم ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت قدس سرہ، اپنے تلمیذِ رشید قاضی شرق و غرب امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم رحمہ اللہ تعالی کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
”وأكثر من زيارة القبور و المشائخ و المواضع المباركة“
اے ابو یوسف! مقدّس مقامات، علما و مشائخ اور قبروں کی زیارت کے لیے بکثرت جایا کرو۔"
[الاشباہ و النظائر، الجزء الرابع، الفن السابع: الحکایات و المراسلات، ص: ٣١٨، دار الکتب العلمیہ بیروت]
مقاماتِ مقدّسہ، مزاراتِ اولیا اور قبورِ صالحین کی زیارت و حاضری کے منکرین،یا تو خود کو "حنفی" کہنا اور لکھنا چھوڑ دیں؛ یا پھر اس سلسلے میں اپنے امام کے اس واضح و غیر مبہم موقف کو تسلیم کرکے قبورِ صالحین اور مزاراتِ اولیا کی زیارت و حاضری کو ناجائز و گناہ بتانے سے باز آئیں!
اللہ تعالی ہم سب کو مذہب حق اہل سنت و جماعت پر ہمیشہ ثبات قدمی عطا فرمائے۔آمین۔
ــــــــــــــــــــــــــــ
محمد شفاء المصطفی شفا مصباحی۔
٩؍ مارچ ٢٠٢٢ء۔
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں