🌹 *آئیں مسائل سیکھیں* 🌹
*زکوٰۃ کے متعلق مسائل*
_*پہلا حصہ*_
سوال: 1. زکوة کی تعریف اور حقیقت کیا ہے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کو مالک بنانا۔
سوال: 2.زکوٰۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟
جواب: زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے
1.سونا 2.چاندی 3.نقد رقم 4. مال تجارت
سوال: 3. کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو اور سونے کے علاؤہ کوئی اور قابل زکوۃ مال نہ ہو تو ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)ہو یا اس سے زائد ہو تو زکوٰۃ فرض ہوتی ہے
سوال: 4. کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اگر کسی کے پاس صرف چاندی ہو اور چاندی کے علاوہ کوئی اور قابل زکوۃ مال نہ ہو تو ساڑھے باون تولے چاندی (612.36) گرام ہو یا اس سے زائد ہو تو زکوٰۃ فرض ہوتی ہے
سوال:5. کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: جب اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال:6. مال تجارت کس کو کہتے ہیں؟
کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: جو چیز بیچنے کی نیت سے خریدی ہو اس کو مال تجارت کہتے ہیں
اگر اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو تو اس پر زکوٰۃ فرض ہے
سوال: 7. اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے اسی طرح اگر کچھ سونا جس کی مقدار ساڑھے سات تولہ سے کم ہے اور کچھ چاندی ہے ،جس کی مقدار ساڑھے باون تولہ سے کم ہے تو اس صورت میں اگر دونوں کی قیمت کا مجموعہ کیا جائے تو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو جاتا ہے تو اس صورت میں مجموعی قیمت سے ڈھائی فیصد کا زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔
سوال:8. ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں مثلاً 35 ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ35 ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کیے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: شامل کیے جائیں گے۔
سوال: 9. صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
سوال:10. مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نہیں ہے۔
سوال: 11. استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ہے۔
سوال:12. زکوٰة انگریزی سال کےحساب سےنکالی جائےگی یا قمری سال کےحساب سےنکالی جائےگی؟
جواب: قمری سال کے حساب سے نکالی جائےگی۔
سوال: 13. پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کرکے نفع کمائیں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
سوال:14. پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟
جواب: ابھی واجب نہیں، جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتوفروخت کے بعد حاصل شدہ رقم نصاب میں مل جاے گی۔
سوال:15. جو پلاٹ،مکان،فلیٹ رہائش کے لیے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
مصدقہ مفتی فہیم اشرف صاحب مدظلہم
*بزمِ احبابِ اشرف*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں