علمی مباحثوں کا مقصد اصلی
علمی مباحثوں کا مقصد اصلی حق کی تلاش وجستجو ہے,لیکن بعض علمی مباحثوں میں تلاش حق کا جذبہ مغلوب یا معدوم ہوتا ہے,اور مباحثین کا مقصد محض اپنے علم وفضل کا اظہار ہوتا ہے۔اس کا نتیجہ باہمی عداوت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔
مذکورہ صورت میں لوگ حق سے آشنا ہو کر بھی حق کو قبول نہیں کرتے۔اس صورت حال کو بدلنا لازم ہے,تاکہ یہ رسم بد فنا ہو جائے۔
چوں کہ حق سے آشنائی کے بعد باطل پر اصرار ایک قبیح وشنیع فعل ہے,لہذا اس کی قباحت وشناعت بیان کی جائے,تاکہ لوگ اس کو ترک کریں۔رجوع الی الحق امر حسن ہے۔اس کی تعریف وتوصیف کی جائے,تاکہ لوگ اس جانب مائل ہوں۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:04:اپریل 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں