Header Ads

مسواک کے ستر فوائد

*::: مسواک کے ستر (70) فوائد :::*

(1)رحمٰن کی خوشنودی ہے-
(2)مسواک کی نماز کا ثواب۔ 99/ گنا اور بعض کتابوں کے مطابق -/440/گنا تک بڑھ جاتا ہے-
(3)اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے-
(4)اسباب رزق کی سہولت کا۔باعث ہے-
(5)منہ کی صفائی ہے-
(6)مسوڑھا مضبوط کرتی ہے-
(7)سر کے درد کو دور کرتی ہے-
(8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے-
(9)بلغم دور کرتی ہے-
(10)دانت مضبوط کرتی ہے-
(11)مالداری لا تی ہے-
(12)نگاہ تیز کرتی ہے-
(13)معدہ درست کرتی ہے-
(14)بدن کو طاقت پہنچاتی ہے-
(15)فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے-
(16)یاد داشت بڑھاتی ہے-
(17)عقل کی زیادتی کا باعث ہے-
(18)دل کوصاف رکھتی ہے-
(19)نیکیوں کو زائد کرتی ہے-
(20)فرشتوں کو خوش رکھتی ہے-
(21)چہرے کے منور ہوجانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں-
(22)جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں-
(23)مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں-
(24)مسواک کرنے والے کو انبیاء وپیغمبر علیہم السلام کی دعاء واستغفار ملتی ہے-
(25)شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے-
(26)ذھن کوصاف کرنے والی ہے-
(27)کھانا ہضم کرنے والی ہے-
(28)کثرت اولاد کا باعث ہے-
(29)پلصراط پر بجلی کی طرح گذارنے والی ہے-
(30)بڑھاپا دیر سے لاتی ہے-
(31)نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دلاتی ہے-
(32)جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے-
(33)جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے- 
(34)بدن کے درد کو دور کرتی ہے-
(35)کمر یعنی پیٹھ مظبوط کرتی ہے-
(36)موت کے وقت کلمۂ شھادت یاد دلاتی ہے-
(37)روح کےنکلنے کو آسان کرتی ہے-
(38)دانتوں کو سفید کرتی ہے-
(39)منہ کو خوشگواربناتی ہے-
(40)ذھن تیز کرتی ہے-
(41)اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے-
(42)قبر میں انس کا باعث ہے-
(43)مسوک نہ کرنے کے برابر لوگوں کا ثواب ملتا ہے-
(44)اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے 
ہیں-
(45)فرشتے ان کی تعریف کرتے ہوے کہتے ہیں یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں-
(46)اس پر جہنم کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے-
(47)دنیا سے وہ پاک وصاف ہوکر جاتا ہے-
(48)فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں بعض عبارات میں ہے کہ انبیاء علہیم السلام کی طرح آتے ہیں-
(49)اس وقت تک دنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا-
(50)منہ کی بدبو ختم کرتی ہے-
(51)بغل کی بدبو ختم کرتی ہے-
(52)جنت کے درجات بلند کرتی ہے-
(53)سنت کا ثواب ہے-
(54)ڈاڑھ کا درد دور ہوتا ہے-
(55)شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے-
(56)بھوک پیدا کرتی ہے-
(57)(جسم کی) رطوبت ختم کرتی ہے-
(58)مادۂ منویہ گاڑھا کرتی ہے-
(59)آواز خوبصورت کرتی ہے-
(60)پت کی تیزی کو بجھاتی ہے-
(61)زبان کے میل کو دور کرتی ہے-
(62)حلق صاف کرتی ہے-
(63)ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے-
(64)منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے-
(65)درد کو سکون دیتی ہے-
(66)موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے-
(67)جسم کا رنگ نکھارتی ہے-
(68)چہرے کو با رونق بناتی ہے-
(69)بال اُگاتی ہے-
(70)(مسواک کا عادی)جس دن مسواک نہ کرے اس دن بھی اجر لکھا جاتا ہے-

#POST #MISWAK

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے