*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚اس زمانے میں پیدل حج کرنا کیسا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال اس زمانے میں پیدل چل کر جانا حج پر کیسا ہے حالانکہ اس زمانے میں سب سہولیات بھی ہیں بس ٹرین ہوائی جہاز وغیرہ اور ایک شخص کہتا ہے ایسا کرنا منع ہے علماء کرام رہنمائی کریں اور قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
*سائل: عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب :* پیدل حج پر جانا جائز ہے البتہ شہرت، نام و نمود اور نمائش مقصود نہ ہو بلکہ رضاے الٰہی مقصود ہو بلکہ پیدل پر قدرت ہونے پر پیدل حج کو جانا افضل ہے
جیسا کہ فقیہ اعظم ہند صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
پیدل کی طاقت ہو تو پیدل حج کرنا افضل ہے۔ حدیث میں ہے: ’’جو پیدل حج کرے، اُس کے لیے ہر قدم پر سات سو ۷۰۰ نیکیاں ہیں
*(📘بہار شریعت جلد اول حصہ (۶) ص (۱۰۳۶) مطبوعہ دعوت اسلامی )*
*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شان محمد مصباحی القادری صاحب قبلہ فرخ آباد یوپی۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
پیدل چل کر سفر حج ادا کرنے سے متعلق ایک اہم فتویٰ...
تحقیق و تدقیق کا مرقع....
ایمان افروز اور معلومات افزا فتویٰ....
محقق اہلِ سنّت مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی صاحب کے قلم سے....
مطالعہ کی میز پر آویزاں ہے....
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں