Header Ads

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ



جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ

جب کہ سرکار تشریف لانے لگے
حور و غلما بھی خوشیاں منانے لگے

ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی
مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی

اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے
دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ

چہرہء مصطفٰے جبکہ دیکھا گیا
چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا

آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں
حوا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں

آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں
دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ

شادیانے خوشی کے بجائے گئے
شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے

ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا
آج پیدا حبیب خدا ہو گیا

پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا
یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ


ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا 
نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا

ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے
کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے

جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا
خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ 


اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے