میت کا بعض حصہ ملنے اور بعض نہ ملنے پر تجہیز و تکفین کا حکم

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚میت کا بعض حصہ ملنے اور بعض نہ ملنے پر تجہیز و تکفین کا حکم📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

* اَلسَّـلَامُ عٙلَـیْـکُمْ وٙرٙحـْمٙـةُاللّٰـهِ وٙبٙـرٙکٙاتُه*
*سوال : __↓↓↓*
تمام علماء کرام کی بارگاہ میں خصوصیت کے ساتھ عرض ہے جلد جواب سے نوازے کرم ہوگا وقت کا تقاضہ ہے۔
ایک شخص ٹرین میں کٹ کر جان دیدی جسکے جسم کے کچھ اعضاء ملے ہیں مکمل اعضاء نہیں ہے تو کیا اسے غسل دیا جائیگا یا نہیں ؟
کچھ لوگوں کا کہنا ہے غسل دیا جائیگا اور کچھ کا کہنا ہے نہیں لہذا علماء کرام رہنمائی فرمائیں۔
      *سائل: محمد سمیر شیخ ناگپور*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

   *وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ*
*جواب : _↓↓↓*
اگر کسی مسلمان کا آدھے سے زیادہ دھڑ ملا تو غسل و کفن دیں گے اور جنازہ کی نماز پڑھیں گے اور نماز کے بعد وہ باقی ٹکڑا بھی ملا تو اس پر دوبارہ نماز نہ پڑھیں گے اور آدھا دھڑ ملا تو اگر اس میں سر بھی ہے جب بھی یہی حکم ہے۔
*🖋️اور اگر : _______↓↓↓*
سر نہ ہو یا طول سے سر سے پاؤں تک داہنا یا بایاں ایک جانب کا حصہ ملا تو ان دونوں صورتوں میں نہ غسل ہے نہ کفن نہ نماز بلکہ ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں۔

[📖 جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہےکہ؛👇
*" ولو وجد اكثر البدن او نصفه مع الرأس يغسل و يكفن و يصلى عليه و اذا صلى على الاكثر لم يصل على الباقى اذا وجد كذا فى الايضاح ، و ان وجد من غير الراس او وجد نصفه مشقوقا طولا فانه لا يغسل ولا يصلى عليه و يلف فى حرقة ويدفن فيها "* اھ
*🖋️یعنی:* اگر میت کا اکثر بدن یا نصف سر کے ساتھ مل گیا تو غسل دیں گے اور کفن پہنائیں گے اور اس پر نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی اور جب اکثر دھڑ پر نماز جنازہ پڑھ لی پھر باقی حصہ بھی مل گیا تو اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور اگر نصف دھڑ سر کے بغیر ملا یا لمبائی کے رخ آدھا بدن ملا تو نہ غسل دیا جائے گا نہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی بلکہ ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے گا " اھ
*(📚 فتاوی عالمگیری ج 1 ص 174 : کتاب الصلوۃ الباب الحادی و العشرون فی الجنائز ، دار الکتب العلمیہ بیروت )*

              *واللہ اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻 کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت علامہ مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی📞 7666456313*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے