••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
🕯حضرت شیخ ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
کنیت: ابو اسحاق۔
لقب: شرف الدین۔
ولادت باسعادت: آپ کی ولادت 17 ذی الحجہ 237ھ بروز جمعہ بوقت تہجد دمشق ملک شام میں ہوئی۔
بیعت و خلافت: آپ نے حضرت خواجہ شیخ علو ممشاد علی دینوری قدس سرہ کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیا۔
سیرت و خصائص: عاشق ذات الہ، محبوب ذات کبریا، امام الاصفیاء، فنا فی الرسول اللہﷺ، شیخ المشائخ، بحر شریعت و طریقت، قطب اوتاد حضرت خواجہ ابو اسحاق شامی چشتی رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ پیشوا و سالار چشت اہل بہشت ہیں۔ سلسلۂ چشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے مثال، خلق سے بے نیاز اور خالق سے ہی ہمراز تھے۔ درویشوں سے محبت کرتے۔ اولیاء اللہ میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ فقراء میں بلند رتبہ تھے۔ سات دن کے بعد افطار کرتے تھے کہ "معراج الفقراء جوع" (بھوک ہی فقراء کی معراج ہے) مرید ہونے سے پہلے چالیس روز تک استخارہ کیا آخر ہاتف غیبی نے آواز دی" اے ابواسحاق! جاؤ، اور ممشاد دینوری کی خدمت میں حاضری دو" آپ خواجہ دینوری کی خدمت میں پہنچے، سات سال خدمت میں رہے پھر تکمیل کو پہنچے، خرقۂ خلافت پایا۔ آپ کی ذات والا صفات خانوادۂ چشت میں ممتاز تھی۔ آپ قصبۂ چشت میں قیام پذیر تھے۔ خلافت پانے کے بعد پیر دستگیر سے رخصت لے کر چشت میں واپس آئے اور خواجۂ چشت کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان ہی دنوں چشت میں اور بھی کئی بزرگان دین قیام فرما تھے ان میں خواجہ ابو احمر ابدال چشتی، خواجہ ابو محمد بن ابو احمد ابدال چشتی، ناصرالدین، خواجہ ابویوسف چشتی اور خواجہ مودود چشتی کے اسمائے گرامی مشہور ہیں۔ (علیہم الرحمہ) حقیقت یہ ہے کہ چاروں بزرگ دین کے ستون مانے جاتے تھے۔ لاکھوں گناہگاروں نے آپ کی راہنمائی میں توبہ کی اور بے شمار مرید درجۂ ولایت کو پہنچے۔
وصال: آپ کا وصال 14 ربیع الآخر 351ھ بروز شنبہ وقت نماز عصر مقام "عکہ" میں ہوا۔ صاحب خزینۃ الاصفیاء نے 329ھ بمطابق جنوری 940ء لکھا ہے۔ مزار مبارک "عکہ" ملکِ شام میں مرجع خاص و عام ہے۔
صاحب سیر الاقطاب لکھتے ہیں کہ: وصال کے وقت سے ہر شب شام سے صبح تک آپ کےمزار پر غیب سے چراغ روشن ہوجاتا ہے اور آندھیاں آئیں یا بارش کا طوفان ہو اس چراغ کو کوئی نہیں بجھا سکا۔
ماخذ و مراجع: انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام۔ خزینۃ الاصفیاء۔ اقتباس الانوار۔ سیر الاولیاء۔ سیر الاقطاب۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈
*مرتبیـن📝 شمـس تبـریز نـوری امجـدی، محمـد یـوسف رضـا رضـوی امجـدی "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 966551830750+/ 9604397443+*
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں