عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ

📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
🕯عارف ربانی حضرت مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اسمِ گرامی: فتح علی شاہ۔
سلسلہ نسب: حضرت مولانا سید فتح علی شاہ بن سید امیر شاہ بن قیوم زمان شاہ۔ (علیہم الرحمہ والرضوان)

ولادت باسعادت: آپ کی ولادت  11 ربیع الاول 1296ھ بمطابق 5 مارچ 1879ء کو "کھروٹہ سیداں" ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔

تحصیلِ علم: آپ کے والد ماجد اور جدا امجد اپنے دور کے مقتدر فضلاء میں شمار کئے جاتے تھے۔ آپ نے پرائمری پاس کرنے کے بعد درس نظامی کی ابتدائی کتابیں جد امجد سے پڑھیں پھر حضرت مولانا عبد الرحمن کوٹلوی (والدِ گرامی فقیہ اعظم مولانا محمد شریف کوٹلوی) سے فقہ و حدیث کا درس لیا، بعد ازاں "جامعہ حنفیہ" گجرات میں مولانا محمد عبد اللہ سے اکتساب فیض کیا، کچھ عرصہ "جامعہ مولانا عبد الحکیم سیالکوٹی" میں رہے۔ پھر "مدرسہ منظر اسلام بریلی شریف" میں دورۂ حدیث کیا اور 1914ء میں سند حدیث حاصل کی، 1917 میں "جامعہ طبیہ، دہلی" سے طب کی سند حاصل کی۔

بیعت و خلافت: 1918ء میں دوبارہ بریلی شریف حاضر ہو کر سلسلۂ عالیہ قادریہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ سے بیعت ہوئے اور 1920ء میں اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے۔

سیرت و خصائص: شیخ المشائخ، عارفِ کامل، مجاہدِ اسلام، حامیِ دینِ متین، واقفِ شرع متین، غیظ المنافقین خلیفۂ اعلی ٰحضرت  مولانا سید فتح علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ کا شمار اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت کے اجلہ خلفاء تلامذہ میں ہوتا ہے۔ تکمیلِ علوم کے بعد اپنی زندگی تبلیغ اسلام کے لئے وقف کردی۔ آپ نے امامِ اہلِ سنت کی تعلیمات کو پنجاب، جموں کشمیر میں عام کیا۔ ان علاقوں میں عوامِ اہلِ سنت تک اعلیٰ حضرت کی ذاتِ مبارکہ کو متعارف کرایا کہ اس صدی میں معیارِ حق امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ہیں۔
بالخصوص ان علاقوں میں نائبِ اعلیٰ حضرت نے بدمذہبی و بدعقیدگی کے خلاف بند باندھا اور عوامِ اہلِ سنت کے ایمان کو محفوظ کیا 1926ء سے 1940ء تک سیالکوٹ چھاؤنی کی جامع مسجد میں فرائض خطابت انجام دیتے رہے اور فوجی جوانوں کے دلوں کو حب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور جذبۂ جہاد سے گرماتے رہے۔ 1935ء میں "مسجد شہید گنج" کی تحریک میں امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ قدس سرہ کی قیادت میں شاہی مسجد  لاہور کے تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 4 اکتوبر 1939ء کو مراد آباد میں حجۃ الاسلام مولانا حامد بریلوی قدس سرہ کی صدارت میں "موتمر العلماء" کا اجلاس ہوا۔ آپ علماء سیالکوٹ کے ساتھ اس عظیم الشان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اپریل 1946ء میں آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس کے فقید المثال اجلاس میں شریک ہوئے، قصبہ قصبہ، گاؤں گاؤں "نظریۂ پاکستان" کی تبلیغ کی اور قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری کے لئے جدو جہد فرمائی 1953ء میں سیالکوٹ میں "تحریک ختم نبوت" کو بڑی کامیابی سے چلایا۔ الغرض یہ کہ ملک و ملت کی بہتری کے لئے جو تحریک بھی اٹھی، حضرت شاہ صاحب نے دل و جان سے اس کے لئے کام کیا۔

وصال: آپ کا وصال 8 رجب المرجب 1377ھ بمطابق 18 جنوری 1958ء کو ہوا۔ "کھروٹہ سیداں" ضلع سیالکوٹ (پاکستان) میں مزار ہے۔ 

ماخذ و مراجع: تذکرہ خلفائے اعلیٰ حضرت۔ تذکرہ اکابرِ اہلِ سنت۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈
*مرتبیـن📝 شمـس تبـریز نـوری امجـدی، محمـد یـوسف رضـا رضـوی امجـدی "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 966551830750+/ 9604397443+*
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے