*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کیا ہر مذبوح کےلیے بسم اللّٰه پڑھنا ضروری ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السـلام علیکم ورحمة اللہ
علمائے اسلام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ جیسے ہم لوگ مرغا یا خصی کو ذبح کرتے ہیں تو جہاں مرغا یا خصی کو ذبح کرینگے تو ایک مرتبہ دعا پڑھ کر سات یا آٹھ کو ذبح کر سکتے ہیں یا نہیـــــں
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
*المستفتی: محمد عمران رضا نیپال۔*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب:*
ایک بار بسم اللہ اکبر پڑھکر ایک ہی جانور کو ذبح کریں گے جب دوسرا ذبح کریں گے تو دوسرا مرتبہ پڑھیں گے پہلے مرتبہ پڑھی بسم اللہ سےدوسرا جانور حلال نہ ہوگا
ہاں اگر ایک ساتھ دوجانوروں کو لٹایا اور دونوں کی گردونوں ایک ساتھ بسم اللہ پڑھ کر چھری چلادی تو دونوں جانور حلال ہوجاٸیں گے مگر ایسا کوٸی ذابح کرتا نہیں کیوں کہ بہت زحمتیں پیش آٸیں گی نیز ذبح میں عیب پیدا ہونےکا اندیشہ ہےاسلیے ایک جانورکو لٹاٸیں بسم اللہ پڑھکر ذبح کریں اسی طرح ہر بار کریں خواہ مرغا ہو یاخصی وغیرہ!
علامہ شیخ محمد علاء الدين الحصكفی ابن الشيخ علی الحنفی متوفّٰی ١٠٨٨ھ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔۔
*"' (وَالْمُعْتَبَرُ) (الذَّبْحُ عَقِبَ التَّسْمِيَةِ قَبْلَ تَبَدُّلِ الْمَجْلِسِ) حَتَّى لَوْ أَضْجَعَ شَاتَيْنِ إحْدَاهُمَا فَوْقَ الْأُخْرَى فَذَبَحَهُمَا ذَبْحَةً وَاحِدَةً بِتَسْمِيَةٍ وَاحِدَةٍ حَلَّا، بِخِلَافِ مَا لَوْ ذَبَحَهُمَا عَلَى التَّعَاقُبِ لِأَنَّ الْفِعْلَ يَتَعَدَّدُ فَتَتَعَدَّدُ التَّسْمِيَةُ "'*
*( 📒الدرالمختار شرح تنویرالابصار ، المجلدالتاسع ، کتاب الذباٸح ، ص٤٣٩، بیروت لبنان )*
حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں ۔۔۔
دو بکریوں کو نیچے اوپر لٹا کر دونوں کو ایک ساتھ بسم اﷲپڑھ کر ذبح کر دیا دونوں حلال ہیں اور اگر ایک کو ذبح کر کے فورا دوسری کو ذبح کرنا چاہتا ہے تو اوس کو پھر بسم اﷲپڑھنی ہوگی پہلے جو پڑھ چکا ہے وہ دوسری کے لیے کافی نہیں
*(📚بہارشریعت ، حصہ ١٥ ، ص ٣١٩، مکتبہ مدینہ دھلی)*
*واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف۔*
*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا مفتی محمد اسامہ قادری صاحب قبلہ پاکستان۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں