حافظ کو تقریر کرنے کی کب اجازت ہے

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚حافظ کو تقریر کرنے کی کب اجازت ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،،،
جو عالم نہیں ہے صرف حافظ ہے و بکر دیکھے تقریر نہیں کرسکتے ؟؟
*سائل: حافظ شاہنواز پورنیہ بہار*
____❣⚜❣_________

*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہےکہ
حضور سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہُ العزیز سے اسی طرح کا ایک سوال کیا گیا کہ
" کیا واعظ کا عالم ہونا ضروری ہے " ؟
آپ نے فرمایا
غیر عالم کو وعظ کہنا حرام ہے
پھر سوال کیا گیا
" عالم کی کیا تعریف ہے " ؟
آپ نے فرمایا
عالم کی تعریف یہ ہے کہ
" عقائد سے پورے طور پر آگاہ ہو اور مستقل ہو اور اپنی ضروریات کو کتاب سے نکال سکے بغیر کسی کی مدد کے ""
پھر سوال ہوا
کتب بینی ہی سے علم حاصل ہوتا ہے ؟
فرمایا اعلیٰ حضرت نے
یہی نہیں بلکہ علم افواہ رجال سے بھی حاصل ہوتا ہے
*(📘احکام شریعت حصہ دوم صفحہ نمبر 251/252مطبوعہ مکتبہ جام نور دہلی)*

🚿اسی طرح کا ایک سوال فقیہہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ سے ہوا
چنانچہ ! حضور فقیہہ ملت فرماتے ہیں کہ
اگر مستند (سندیافتہ) عالم نہ ہو مگر دینی معلومات آور احکام شرعیہ سے واقفیت رکھتا ہو تو اس کو تقریر کرنا جائز ہے اور اگر نام کا مستند عالم ہو مگر دینی معلومات اور احکام شرعیہ سے واقفیت نہ رکھتا ہو اسے تقریر کرنا جائز نہیں
*(📕فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ نمبر 533)*

💌تقریر وبیان کے لئے" حافظ " ہونا مانع تقریر وبیان نہیں
ہاں !
اتنا ضرور ہے کہ احکام شرعیہ اور دینی معلومات اور زبان و ادب سے اچھی طرح  واقفیت رکھتا ہو
تاکہ اس کی تقریر شرعاً قابل گرفت نہ ہو
کہ جس کے باعث دنیا و آخرت میں رسوائی ہو اور عوام وخواص کے درمیان تمسخر وتضحیک کا سبب  بنے 
لہٰذا ! جو حافظ تقریر وبیان کے ذریعہ تبلیغ کرنا چاہتا ہے اور بہترین خطیب بننے  کی آرزو رکھتا ہے اسے چاہئے کہ
پہلے زبان وادب سے واقفیت حاصل کرے اور دینی کتب کا اوقات فرصت میں دلجمعی سے بھرپور مطالعہ کرے اور یکسوئی کے ساتھ مطالعہ شدہ مضامین کو تنہائی میں زبانی طور پر بیان کرے جب خود اعتمادی پیدا ہوجائے تو پہلے کم لوگوں کی محفل میں بیان کرنا شروع کرے
اور بتدریج سلسلہ بیان جاری رکھے اور علماء ومشائخ سےبطیب خاطر اصلاح لیتا رہے
یہ طریقہ بہت کار آمد ہے مقرر بننے کے لئے
تبلیغ کا مقصد اعلائے کلمۃ الحق ہونا چاہئے
کہ جس سے رب قدیر وکریم عزوجل اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی حاصل ہو۔

*واللہ تعالی ورسولہ اعلم*
____❣⚜❣_________

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــه:*
*حضرت علامہ مفتی ابو الاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی میرج شریف مہاراشٹر۔*
*+919838501782*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
*✅الجواب صحیح و صواب: محمد رضا امجدی دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ہرپوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
_____❣⚜❣________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے