••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کافر اور اسکی پانچ کافرہ بیویاں اگر یہ سب صاحب ایمان ہوجائیں تو کیاحکم ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال ۔۔کافر حربی نے پانچ عورتوں سے نکاح کیا ، پھر سب مسلمان ہو گئے ، اب پانچویں نکاح کا کیا حکم ہو گا؟
علماء کرام جواب عنایت فرماٸیں۔
*المستفتی: احمد رضا قادرى۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب:*
برتقدیر صدق سوال اگر واقعی وہ کافر حربی اور وہ پانچوں عورتیں سب دامن اسلام سے وابسطہ ہوگئیں تو ایسی صورت میں چار رکھنےکی اجازت ہے اس سےزاٸد نہیں!
قرآن شریف میں ہے
*-" فَانْكِحُوْا مَاطَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَۚ -"*
تو نکاح میں لاؤ جو عورتیں تمہیں خوش آئیں دو دو اور تین تین اورچار چار
*( کنز الایمان ، سورہ نساء ، آیت٣ )*
اب رہا مسٸلہ یہ کہ کس کو چھوڑے تو مرد کو اختیار ہے جسے چاہے رکھے جسے چاہے چھوڑے
حدیث شریف میں ہے ۔
*-" قَالَ أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي ثَمَانُ نِسْوَةٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا "-*
ایک صاحب مسلمان ہوۓ ان کی آٹھ بیویاں تھیں نبی کریمﷺ نے ان سےارشاد فرمایا اِن میں سے صرف چار بیویاں رکھو
*( 📕سنن ابی داؤد ، کتاب الطلاق ، ص ٣٠٤، زکریابک ڈپو )*
علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے
*"- فُضُولِيٌّ زَوَّجَ رَجُلًا خَمْسَ نِسْوَةٍ فِي عُقُودٍ مُتَفَرِّقَةٍ فَلِلزَّوْجِ أَنْ يَخْتَارَ أَرْبَعًا مِنْهُنَّ وَيُفَارِقَ الْأُخْرَى، كَذَا فِي الظَّهِيرِيَّةِ '-*
*( 📕الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاول ، کتاب النکاح ، ص ٣٢٩ تا ٣٣٠، بیروت لبنان )*
صورت مذکورہ میں شوہر کو اختیار ہے جسے چاہے رکھے اور جسے چاہے چھوڑے ۔
*واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف۔*
*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں