••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚ناپاکی میں قرآن شریف کی تلاوت سننا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنابت کی حالت میں موبائل کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت سننا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا۔
*المستفتی: اقبال احمد رضوی*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب :*
حالتِ جنابت میں قرآن مجید کی تلاوت سننا جائز ہے، خواہ کسی انسان سے سنے، یا کمپیوٹر، یا موبائل یا ریڈیو سے سنے، اس کی نفی صراحتاً و حقیقتاً وارد نہیں،
البتہ جنابت کی حالت میں جب تک غسل نہ کرلیا جائے تلاوتِ کلام مجید ( قرآن مجید سے، یا موبائل یا کمپیوٹر سے یا زبانی) کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔
قال الله تعالیٰ:
*"- لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ "-*
اسے نہ چھوئیں مگر باوضو
*( 📒القرآن الکریم پارہ (۲۷) سورہ واقعہ آیت (۷۹) ترجمہ کنزالایمان )*
حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں جانا طواف کرنا قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔
*( 📚بہار شریعت جلد اول حصہ (۲) ص (۳۲۸) مطبوعہ دعوت اسلامی )*
*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*
*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا مفتی محمد اسامہ قادری صاحب قبلہ پاکستان۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں